متاثر کن انداز کے ساتھ ایک زبردست کلاسیکل اپارٹمینٹ

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Klassische Wohnzimmer
Loading admin actions …

آج کے اس دورے میں ہم آپ کو ایک ایسے اپارٹمینٹ کی سیر کرائیں گے جو اپنی چھوٹی چھوٹی تفصیلات کی وجہ سے بہت ہی شاہانہ اور کلاسیکل انداز رکھتا ہے۔ خوبصورتی اور ذہانت سے ڈیزائن کیا گیا اس کا لےآؤٹ اور جدید انداز اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ یہ  اچھے ماہرین کے ہاتھوں تیار ہوا ہے۔ اس کے فرنیچر سے لے کر رنگوں کے چناؤ تک، ہر ہر ڈیٹیل پر کام کیا گیا ہے۔

سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ عام اپارٹمینٹ کی طرح اس میں ایک ہی طرح کا انداز استعمال نہیں کیا گیا لیکن اس کا ہر کمرہ ڈیزائن میں ایک دوسرے سے متصل دکھائی دیتا ہے۔ اس کی تفصیلات دیکھیں۔

دیوان خانہ

homify Klassische Wohnzimmer Accessoires und Dekoration

اس دیوان خانے میں بہت سے رنگوں کو ملا کر خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے۔ شیشے کی ٹیبل اور گہرے رنگ کی کارپٹ باقی ہلکے رنگوں کے ساتھ مل کر بہت منفرد انداز پیش کر رہی ہے۔ اس پورے دیوان خانے کی آرائش و زیبائش سے لے کر رنگوں کے چناؤ تک، ہر چیز سے کلاسیکل انداز ٹپک رہا ہے۔ 

ادھر رکھی ہوئی کرسیوں کو تو دیکھیں کہ دکھنے میں ہی کتنی شاہانہ اور وینٹیج اندازکی لگ رہی ہیں۔

دوسری طرف

homify Klassische Wohnzimmer Accessoires und Dekoration

اس طرف سے اس تصویر کو دیکھنے سے پتہ لگتا ہے کہ اس اپارٹمینٹ کو ڈیزائن کرنے والا کتنا باریک بین اور ذہین شخص ہے۔ دیوار پر لگائی گئی ذاتی تصاویر اور کلاسیکل طرز والے فرنیچر کے استعمال کے درمیان میں رنگوں کی تازگی لانے کے لیے بنفشی رنگ کے خوبصورت پھول میز پر سجاۓ ہیں۔

چھوٹی چھوٹی تفصیلات

homify Klassische Wohnzimmer Sofas und Sessel

ادھر استعمال کیے گۓ فرنیچر کو تو دیکھیں جیسے اس کرسی پر استعمال کی گئی چیتے کی کھال اور اس کے ساتھ قدرتی انداز لانے کے لیے ہرے رنگ کا چھوٹا سا پودا، گہرے رنگ کی کارپٹ سے میچ کرتے ہوۓ صوفے پر رکھے گۓ کشنز اور سب سے اچھی چیز دیوار کی آرائش کے لیے استعمال کی گئی شاہانہ انداز کی یہ پالشڈ لکڑی۔۔۔ یہ چھوٹی چھوٹی تفصیلات مل کر اس اپارٹمینٹ کی خوبصورتی کو بڑھا رہی ہیں۔ 

انٹرینس ہال

homify Klassischer Balkon, Veranda & Terrasse Accessoires und Dekoration

انٹرینس ہال دیوان خانے سے ایک دم مختلف انداز رکھتا ہے لیکن انداز آرائش اس کا بھی کلاسیکل ہے۔ مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے یہ صاف ستھری جگہ بہت ہی زبردست ثابت ہو گی کیونکہ یہ ان کو گھر میں داخل ہوتے ہی پاکیزہ اور تازگی بھرا احساس دے گی۔ 

ماربل کا فرش اور اس کے اندر پڑنے والی سیاہ لکیریں دیوان خانے میں استعمال کی گئی چیتے کی کھال سے مطابقت رکھتی ہے۔ 

متاثر کن پینٹ

homify Klassischer Balkon, Veranda & Terrasse Accessoires und Dekoration

سریمک ٹائلز سے سجی اس دیوار پر چند چھوٹی چھوٹی ڈرائنگز بنائی گئی ہیں جو کہ پورے کمرے میں سفید رنگ کو توازن فراہم کر رہی ہے۔ 

راہداری

homify Klassischer Flur, Diele & Treppenhaus Accessoires und Dekoration

اس راہداری کا ڈیزائن بہت زیادہ سادہ ہے، جس میں آرائش کے لیے صرف چندچیزوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن دیکھیں اس تھوڑی سی آرائش میں بھی بہت آرامدہ اور متاثر کن انداز لایا گیا ہے۔ 

کھانے کا کمرہ

homify Klassische Esszimmer Tische

اس تصویر کو دیکھتے ہی ساتھ مانتے ہیں نہ کہ یہ کھانے کی جگہ بہت فارمل اور پرتعیش انداز کے عیشائیہ کے لیۓ بہترین ہے۔ ادھر صدارتی کرسی کا انداز باقی تمامکرسیوں سے الگ ہے۔ جبکہ باقی تمام کرسیوں کا انداز بہت سادہ مگر کلاسیکل ہے۔ ان کرسیوں کی گدیوں کا رنگ دیوان خانے میں استعمال کی گئی کارپٹ سے ملتا ہے۔

ہم نے کہا تھا نہ کہ ہر کمرے کا انداز منفرد ہے لیکن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔

چمکتے رہیں

homify Klassische Esszimmer Stühle und Bänke

اس گھر کی ہر ہر ڈیٹیل میں سادگی بھری خوبصورتی ہے۔ لیکن اس کھانے کی جگہ کی خوبصورتی کو ایک سطح اوپر لانے کے لیے اس فانوس کا استعمال کیا گیا ہے جس کو آپ بیٹھ کر گھنٹوں دیکھ سکتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی تفصیلات سے بھرا یہ فانوس آپ کو کسی ہرے بھرے درخت کی یاد دلاۓ گا جدھر طوطوں کا ایک غول دن بھر کی اڑان کے بعد واپس اپنے ٹھکانے پہ آ بیٹھا ہو۔

ہم تو سب سے زیادہ متاثر اس پر لگی روشنیوں سے ہوۓ ہیں جو بالکل ایک موم بتی کا سا تاثر دے رہی ہیں۔

ایک چھوٹے گھرمیں تھوڑے سے بجٹ کے ساتھ مکمل تبدیلی.

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin