تین بیڈروم، ٹی وی لاؤنج اور باورچی خانے کے ساتھ شاندار اپارٹمنٹ

M Usman M Usman
Residence at Powai, A Design Studio A Design Studio Minimalistische Wohnzimmer
Loading admin actions …

خوبصورت رنگ، شاندار فرنیچر، نظروں کو خیرہ کر دینے والے نوادرات اور آپ کی شخصیت یہ سب چیزیں مل کر ایک  مکان کو گھر میں تبدیل کرتی ہیں۔ لہذا اے ڈیزائن سٹوڈیو(A Design Studio) کے ڈیزائنرز اور سجاوٹ کے ماہرین (interior designers and decorators) نے خصوصی طور پر یہ فلیٹ میاں بیوی اور ایک بیٹی پر مشتمل خاندان کے لئے ڈیزائن کیا ہے۔ ہلکا بادامی، سرمئی، سفید اور بھورا رنگ نمایاں نظر آ رہے ہیں جبکہ مرکزی بیڈروم ایک آرام دہ اور سکُون بخش احساس ہے۔ بیٹی کا کمرہ گلابی رنگ میں رنگی ایک پریوں کی داستان معلوم ہوتی ہے۔ مہمان کے بیڈروم کو ایک دیدہ زیب کمرے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ فیشنی  روشنیوں اور نت نئے انداز کے شیشوں کے ساتھ یہ رہائش گاہ منفرد نمونہ ہے۔ 

نفاست سے بھرپور بیٹھنے اور کھانے کی جگہ

صاف ستھرا اور نئے انداز کا فرنیچر، ہلکے مگر سکون آوور رنگ اور اعلیٰ پائے کا فانوس اس جگہ کو متاثرکن بناتے ہیں۔ بادامی رنگ کی چمکتی دیوار پر لگے ترتیب وار یک رنگی فن پارے اور صوفے کے نیچے موجود غالیچے  لاؤنج اور کھانے کے ٹیبل کو مزید خوشنما بناتے ہیں۔

تخلیقی انداز

کھانے کی ٹیبل کے ساتھ موجود دیوار کو ہیرے کی شکل کے شیشے سے سجایا گیا ہے، جس کا اثر واضح ہے حیران کن طور پر یہ جگہ کشادہ کشادہ نظر آرہی ہے۔

فن کاری

سفید دیواریں، شاندار لکڑی کا فرش اور جدید انداز کا صاف شفاف فرنیچر اس کمرے کو پُرسکون، پڑھائی اور غوروفکر کے لئے آئیڈیل بناتے ہیں۔ دیدہ زیب رنگ زندگی کا احساس پیدا کرتے ہیں جبکہ چھت پر لگی روشنیاں فن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

دوسری طرف یہ سُندر اور عصرِحاضر کے تقاضوں کے عین مطابق رکھا گیا ٹی۔وی سیٹ اور اس کے دائیں طرف بڑی سی شیشے کی دیوار ہے۔ اس دیوار کے ساتھ لگا یہ شیشہ اس کمرے کو اور بھی کھلا اور کشادہ احساس دلاتا ہے۔

جدید وضع کا مرکزی بیڈروم

سفید ہموار دیواریں، قدرتی روشنی اور نئے رحجان کی پہچان یہ سیلنگ اس مرکزی بیڈروم میں نمایاں ہیں۔ بُھورے رنگ کے پردے اور تیز رنگوں سے بنا یہ غالیچہ سفید رنگ کی یکسانیت کو ختم کرتے ہیں۔ سجیلے بیڈروم کے ساتھ لگا مصنوعی چمڑے کا ہیڈبورڈ اور اس کے اوپر لگے شیشے، واہ کیا شاندار نظارہ ہے۔

پریوں کا دیس

دلفریب وال پیپر کے ساتھ موجود گلابی رنگ، الماری کا دروازہ، پڑھائی کا ٹیبل اور بستر کی بناوٹ بیٹی کے اس کمرے کو نسوانیت اور دلکشی سے بھرپور بنا رہے ہیں۔ پھولوں اور درخت کے دیدہ زیب ڈیزائن اور غالیچے پر موجود دائرے سفید فرنیچر کے ساتھ مل کر اس بیڈروم کا چار چاند لگاتے ہیں۔

مزید منفرد اور دلچسپ ڈیزائن دیکھنے کے لئے یہ سٹائلش اور پُراسرار گھر دیکھئے۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin