تاریک کمروں کو روشن کرنے کے 7 طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Camera Luxury, LANGOLO HOME LIVING LANGOLO HOME LIVING Klassische Wände & Böden
Loading admin actions …

ایک تاریک جگہ دلگیر اور گُھٹی ہوئی لگ سکتی ہے۔  بلاواسطہ اور بالواسطہ روشنی کے انتظام اور ہوشیاری سے ترتیب دیئے گئے فرنیچر کی مدد سے آپ کمرے کو روشن بناسکتے ہیں۔ دیواروں پر نیلے اور زرد رنگ کے روشن شیڈز کا روغن یا اس رنگ کا فرنیچر کسی بھی تاریک کمرے کو روشن بناسکتا ہے۔ بغیر کسی چمک کے سفید رنگ، خمدار شکلیں اور لکیریں اور مہین پارچہ جات کمرے کی فضاء کو رومانوی بناتی ہیں۔ ہموار، چمکدار سطحیِں ، روشن رنگ، واضح شکلیں اور نمونے نا صرف جدت کی علامات ہیں بلکہ کسی بھی جگہ کو روشن کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایک روشن کمرہ بہت سے طریقوں سے ترتیب دیا جاسکتا ہے۔ صرف رنگوں اور میٹریل کے درست استعمال سے کسی بھی تاریک کمرے کو روشن بنایا جا سکتا ہے۔ ائینے، شیشے اور بلور (کرسٹل) بھی اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ 

1.ہر کونے کو روشن کریں

تاریک کمرے روشن ہونا چاہتے ہیں۔ اگر صحیح روشنی ہر کونے سے چھلکے تو کمرہ فوراً روشن اور دوستانہ لگنے لگ جاتا ہے۔  اگر کمرہ تاریک ہونے کے ساتھ ساتھ چھوٹا بھی ہو تو فرش پر رکھنے والے لیمپوں کی جگہ نہیں ملتی۔ اسلئے روشنیوں اور دستیاب جگہ کا درست استعمال بہت ضروری ہے۔  ایسی صورت میں کمرے میں یک بنیادی مربوط روشنی کے لئے ایک عام سی روشنی مہیا کر کردی جاتی یے جیسا کہ چھت پر لگی کوئی خوبصورت سی روشنی یا لٹکتا ہوا لیمپ۔ اگر آپکو بہت ساری روشنی درکار ہے تو آپ اسکا موثر انتظآمیوں کرسکتے ہیں کہ ایک ایسے لٹکواں لیمب کا انتخاب کریں جسمیں کئی چھوٹی چھوٹی بتیاں لگی ہوں یا بہت ساری روشنیوں والا فانوس لگالیں۔ اگر چھت نیچی ہے تو لٹکنے والےلیمپ کی مدد سے کمرے کو بصری چوڑائی مِل سکتی ہے۔ یہ صبح، شام، رات غرضیکہ دن کے کسی بھی حصے میں روشنی کرنے کا سب سے مناسب انتظام ہے۔ 

چھت پر لگی بتی یا لٹکتی ہوئی بتی کے برابر میں ایک مرتکز روشنی ( سپاٹ لائٹ) کی ضرورت ہوتی ہے جہاں براہِ راست روشنی درکار ہو۔ یہ پڑھنے کا گوشہ ہو سکتا ہے، کھانے کا کمرہ ہوسکتا ہے، کھیلنے کا حصہ ہوسکتا ہے یا پھر ٹی وی دیکھنے کا پسندیدہ گوشہ۔ اگر ایک جگہ سے دوسری جگہ نصب ہوجانے والی یا لے جائی جانے والی سپاٹ لائٹ کا انتخاب کرلیا جائے تو اسکو کئی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر  باہم مربوط سکرین لیمپ والی چھت پر لگی بڑی تیز روشنی دو کام کرتی ہے؛ یہ ایک خوبصورت، بالواسطہ روشنی خارج کرتی ہے جو کہ کمرے کو بہت سہولت سے روشن کردیتی ہے  دوسری طرف لیمپ ان جگہوں پر براہِ راست روشنی فراہم کرتا ہے جہاں اسکی ضرورت ہو۔ ایک تاریک کمرے میں تیز یا مدھم ہوجانے والی روشنی کی اشد ضرورت ہے ۔ اس سے تاریک کمرے میں آپ اپنے موڈ کے حساب سے ماحول بنا سکتے ہیں۔ 

2۔ ہر قسم کے ذوق کے لئے روشن فرنیچر

روشن فرنیچر روشنی کو منعکس کرتا ہے اور کمرے کی تاریکی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ زرد رنگ کی روشن دیوار کے سامنے اگر سفید فرنیچر پڑا ہو تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کمرہ روشن نہ لگے۔ اس سے تاریک کمرہ فوراً دوستانہ لگنے لگ جاتا ہے۔ آپ چاہیں تو خمدار شکلوں اور ڈیزائنوں سے مزین سفید لکڑی کے فرنیچر کا انتخاب کرسکتے ہیں یا پھر سیدھی لکیروں والا چکٓمکدار ہموار سطحوں والا سفید دوغن شدہ فرنیچر۔ دوسرے ہلکے رنگ بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ ہلکا نیلا رنگ سمندر کی تازہ ہوا کا سا احساس دے گا جبکہ ہلکا گلابی رنگ موسم گرما جیسی تازگی کا۔ اسکے علاوہ اگر یہ خدشہ ہو کہ ہلکے رنگ کا فرنیچر بے رنگ و بے کیف نہ لگے تو اسکو مختلف رنگوں میں بھی لیا جاسکتا ہے ۔ مثال کے طور پر دودھیا سفید  رنگ  بغیر چمک کے سفید فرنیچرکے ساتھ بہت جچتا ہے ۔ اسی طرح آپ ہلکے نیلے رنگ کی کرسی کو سفیدی مائل زرد رنگ کے ڈیسک کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح ایک جیسے فرنیچر کے ساتھ پڑا ہوا کوئی ایک فرنیچر کا ٹکڑا ایک زبردست تضاد قائم کرتا ہے۔ اسی طرح کا تاثر ایک روشن دیوار کے سامنے گہرے رنگ کی لکڑی کا فرنیچر رکھ کر قائم کیا جاسکتا ہے۔ 

کمرے میں سفید رنگ کے فرنیچر کی چند مزید تجاویز اس مضمون میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ 

3۔ دیواروں کے مابین تضاد قائم کریں

کم روشنی والے کمروں کو روشن کرنے کے کچھ اور بھی طریقے ہیں۔آپ تاریک کمروں کی دیواروں کو استعمال کر سکتے ہیں۔  ہلکے رنگ کا فرنیچر کہیں ایک جیسی دیواروں کے سامنے مکمل طور پر کہیں چھپ ہی نہ جائے اسلئے دیواروں پر رنگوں کی یکسانیت کو توڑنا ضروری ہے۔ مثال کے طور پر ہلکے رنگوں کی یکسانیت کو صاف/واضح شکلوں اور نمونوں کی مدد سے ختم کیا جاسکتا ہے جیسا کہ دیوار پر ایک ہموار سطح والا گول یا چوکور آئینہ لگا دیا جائے۔

ایک سفید دیوار پر گہرے سرخ رنگ کی تصویریں لگائی جا سکتی ہیں یا کسی گہرے رنگ کے فریم کے ساتھ بلیک اینڈ وائٹ تصویریں لگائی جاسکتی ہیں۔ اسی طرح اگر کسی ایک دیوار پر علیحدہ سے کوئی رنگ کر لیاجائے اور فرنیچر ہلکے رنگ کا ہی ہو تو اس سے کمرے پُر رونق لگے گا۔ تاہم کمرے کو گھٹے ہوئے کا احساس دینے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ وہ دیوار کمرے کی سب سے لمبی دیوار نہ ہو اور اس پر گہرا رنگ نہ کیا جائے۔ دیواروں پر دو مختلف رنگ کرنے کا بھی یہی اُصول ہے۔ اسی طرح مختلف نمونوں کے واضح ڈیزائن بھی کمرے میں تضاد قائم کرنے کے امکانات پیدا کرتے ہیں۔ خاص طور پر اگر یہ گہرے اور شوخ رنگوں میں استعمال کئے جائیں۔

4۔ روشن چھتیں

ایک تاریک کمرہ ایک تاریک چھت کے ساتھ اور زیادہ گُھٹآ ہوالگتا ہے۔ اگر چھت تاریک ہے تو تمام کمرہ تاریک ہے۔اسکے مقابلے میں ایک روشن چھت کمرے کو نا صرف دوستانہ بناتی ہے بلکہ اسکو بصری طور پر بھی بڑا بناتی ہے۔ یہی صورت روشن رنگوں والی دیواروں میں ہوتی ہے۔ ہیلوجن مرکبات کے جگہ جگہ نشانات اضافی چمک دیتے ہیں۔ ہلکے سرمئی یا سفیدی مائل زرد رنگ کے ساتھ یہ اور اچھے لگتے ہیں۔ بچوں کے کمرے میں یہ ہلکے نیلے رنگ کی چھت پر ستاروں سے بھرے آسمان کا تاثر پیدا کرتے ہیں جو کہ ایک بہت خاص ماحول قائم کرتا ہے۔ اسکا ایک اور حل معلق دیواریں ہیں۔ پلاسٹر بورڈ کے ساتھ اپنی مرضی کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ حتیٰ کہ ایک خوش آمدیدی ماحول قائم کرنے کے لئے ایک اضافی روشنی بھی لگائی جاسکتی ہے۔

5۔ ​زیادہ روشنی کے لئے اندرونی کھڑکیاں

اندھیرے کمرے جہاں قدرتی روشنی کے ذرائع بہت کم ہیں وہاں اندرونی کھڑکیاں قائم کی جاسکتی ہیں۔ یہ کمرے کو تھوڑا کھلا بھی کرتی ہیں اور اور دیوار کے اندر روشنی کا ایک اضافی ماخذ بھی فراہم کرتی ہیں۔ ان سے دو کمروں کو آپس میں منسلک کرنے کا بھی امکان پیدا ہوتا ہے اور اسطرح رہنے کی جگہ تھوڑی کھل جاتی ہے۔ اندرونی کھڑکیاں وہاں لگانی چاہیئے جہاں یہ رکاوٹ نہ بنیں۔ مثال کے طور پر آپکا باورچی خانہ اگر چھوٹا اور تاریک ہے تو آپ اسےرہنے سہنے کے کمرے یا کھانے پینے کے کمرے سے منسلک کر سکتے ہیں۔ جہاں اندرونی کھڑکیاں لگانے کی کوئی سبیل نہ ہو وہاں شیشے کے دروازے یا کھڑکیاں یہی کام کرتے ہیں۔

​درست پردوں کا انتخاب

پردے صرف باہر سے ہونے والی تانک جھانک سے ہی نہیں بچاتے بلکہ یہ آپکو پُرسکون ہونے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ تاریک کمرے کو روشن کرنے کے لئے باریک سے باریک پردوں کی ضرورت ہے ۔اندھیرے کمروں کے لئے رنگوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ آر پاد دکھنے والے پردے روشنی کو اندر آنے میں مدد کرتے ہیں اور کئی رنگوں میں بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ سفید پردے روشنی کو اندر آنے میں مدد دیتے ہیں اور ہلکے رنگکی دیواروں کے ساتھ بہت عمدہ تضاد بناتے ہیں۔ موٹے پردوں کی بجائے جوکہ بھاری اور تاریک لگتے ہیں نرم و نازک پارچہ جات مہین اور ہوادار ہوتے ہیں۔ اب پردوں کے علاوہ جھلملیاں ( بلائنڈز) بھی دستیاب ہیں جو کہ رات کو بند کی جاسکتی ہیں مگر دن کے وقت روشنی کو اندر آنے دینے کے لئے انکو کھلا چھوڑا جا سکتا ہے۔

7۔ شاندار سطحیں

شیشے سے بنی یا چمکدار سطحیں روشنی کو منعکس کرتی ہیں۔ اسکے علاوہ کمرے کو روشن کرنےکی انکی صلاحیت کھڑکیوں یا روشنی کے کسی بھی منبعے سے کہیں زیادہ ہے۔ کونکہ چکمدار سطحیں نا صرف روشنی کو بلکہ تاریک سطحوں کو بھی منعکس کرتی ہیں اسلئے انکو تیز رنگوں کی مخالف سمت میں لگانا چاہیئے اور چمکدار آرائشی اشیاء سے انکی آرائش کرنی چاہئے۔ اگر انکو تیز یا کم ہونے والی روشنیوں کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ اور زیادہ خوبصورت لگتی ہیں۔ باورچی خانےمیں ایسی چکمدار سطحوں کے ساتھ ایل ای ڈی روشنیاں اثر کو کئی گنا کر دیتی ہیں۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin