شیشے کی کھڑکیاں اور سطحیں صاف کرنے کے 7 منفرد اور

Amjad Ali Amjad Ali
A Stunning and Spacious House Project in Wimbledon, Gregory Phillips Architects Gregory Phillips Architects Moderner Garten
Loading admin actions …

گھر میں شیشے کی کھڑکیاں اور شیشے کی دیگر سطحیں مثلا شیشے کے میز اور فریم غیرہ کو باقاعدہ اور تفصیلی صفايی کی ضرورت ہوتی ہے۔ غفلت کی صورت میں یہی خوبصورت اور نمايشی اشیا آپ کے ليے ندامت اور خفت کا باعث بن سکتی ہیں۔ شیشے کے تمام لوازمات اہل خانہ کی نفاست اورجمالیاتی ذوق کی نمايندگی کرتے ہیں اور انکی دیکھ بھال اور باقاعدہ صفايی منظم معمولات کی دلیل ہوتی ہے۔ شیشے کو صاف کرتے وقت زہن میں رکھیں کہ شیشے کو مستقل خراشوں سے بچانے کے ليے اس کو تیزدھار یا نوکدار اشیا کے ساتھ صاف کرنے سے اجتناب کریں۔

عمومی اونچايی کی کھڑکیاں

Cafe Style Shutters for Bay Windows homify Klassische Fenster & Türen Rollos und Jalousien

کم یا عمومی اونچايی کی کھڑکیوں کی صفايی زیادہ آسان ہوتی ہے۔ اور اس مقصد کے ليے زیادہ تگ ودو نہیں کرنی پڑتی ہے۔ ایک عدد وايپر کے اسفنج کوگیلا کرکہ پہلے گرد وغبار دھو ڈالیں اور اس کے بعد خشک کپڑے کے سات صاف کردیں۔ گیلے کپڑے کیساتھ پہلے صاف نہ کريں بلکہ سب سے پہلے گرد وغبارجھاڑ لیں۔

شیشے کے چھت اور سن روف

A single-storey Courtyard House: East Dulwich , Designcubed Designcubed Moderne Esszimmer

اونچی کھڑکیوں اور شیشے کے سن روف کو صاف کرنے میں احطیاط سے کام لیں۔ اگر آپ کو کسی معاون کی مدد میسر نہیں تو صفايی کرنے والے پیشہ ور  ماہرین سے رابطہ کریں۔ کیوں کہ اونچے مقامات کی صفايی کے ليے میز یا سیڑھی کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے۔

پھسلنے والے دروازوں اور کھڑکیوں کی صفايی

اگر آپ اپنی مدد آپ کے تحت شیشے کی بڑے سطحوں کی صفايی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے ليے اونچے اور بڑے سايز کے وايپر یا خشک برش استعمال کر سکتے ہیں۔ اس کے ليے آپ کو سیڑھی یا اونچے میز پر کھڑے ہونے کی ضرورت نہيں ہوگی۔

غسل خانے کے شیشے اور آينے

homify Moderne Badezimmer

غسل خانے میں نمی اور بخارات کے مسلسل اخراج کی وجہ سے  اسکے شیشے اور آينے صاف کرنے کی ضرورت جلدی اور باقاعدہ پیش آتی رہتی۔ غسل خانے کے شیشےاور آینے صاف کرنے کے ليے پہلے سپرے کے ساتھ ھلکی پھوار کے بعد خشک کپڑے کے ساتھ خشک کردیں اور پھرگیلا کپڑا پھیردیں۔ ذیادہ چمک کے ليے کاغز کا استعمال مفید رہتا ہے۔

شیشے کی سیڑھیاں

شیشے کی سیڑھیاں ایک بالکل نیا اوراچھوتا خیال ہے۔ شیشہ جتنا گندہ ہوگا اتنا ہی اس پر پھسلن ہوگی کیوں کہ ربڑ کے چپل اور بغیر چپل کے پاوں شیشے پر زیادہ رگڑ کے حامل ہوتے ہیں۔ شیشے کی سیڑھیاں صاف کرنے کے ليے برش اور ڈٹرجنٹ کا استعمال کارآمد رہتا ہے۔ اور خشک کرنے کے ليے وايپر کا استعمال کریں۔

شیشے کے میز

Megalith Table Duffy London Esszimmer Tische

شیشے کے ٹاپ والے میزوں پر کھانے پینے کی اشیا رکھنے سے اس پر داغ دھبوں کا پڑنا ناگزیر ہے۔ سب سے پہلے کويی حفاظتی کپڑا زیادہ مفید رہتا ہے۔ جبکہ صفايی کے ليے گیلے کپڑے سے صفايی کے بعد خشک کپڑ ےکے ساتھ خشک کردیں۔ زیادہ گہرے داغوں کے ليے سرکہ، لیموں وغیرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

آينوں کی صفايی

آينے صاف کرنے کے ليے دوہرے صفايی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پہلے گہرے داغ دھبوں کوصاف کرنے کے ليے گرم پانی سے شیشہ کو دھو لیں۔ اور بعد میں گیلے کپڑے یا کاغزکے ساتھ نرمی کے ساتھ رگڑیں۔ آينوں کو صاف رکھنے کے ليے ان کو تیل اور ہیر کریم کی چکنايی سے بچايے رکھیں۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin