٤ غیرمعمولی ہوم آفس

Wektek Wektek
homify Moderne Garagen & Schuppen
Loading admin actions …

اگر آپ نے خود کے لیے ایک ہوم آفس کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا ہے تو آپ کو ہمارے دیئے گئے ان حیرت انگیز سٹائلز کو ضرور دیکھنا چاہیے . ہمیں اس بات کا تو اندازہ نہیں کہ آرکیٹکٹ یا انٹیرئر ڈیزائنر کو یہ خیالات کیسے آے لیکن ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نیں انکو تخلیق کیا، کیونکہ یہ کمرے (مثلا جو ایک کمرہ یہاں دیا گیا ہے) نہ صرف آپ کی کام کی صلاحیت کوبڑھاہیں گے بلکہ یہ خوبصورت تعمیر کا شاہکار بھی ہیں. ہمیں اس بات کا بخوبی یقین ہے کہ یہ کمرے کام اور آرام میں توازن کا بہترین ذریعہ بنیں گے. آئیے  اب ایک نظر ڈال کر دیکھتے ہیں کہ کیا آپ کو واقعی ایسا ہوم آفس پسند آتا ہے جو ذرا ہٹ کے ہو!

١. باغیچے میں

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ایک ہوم آفس آپ کے گھر کے لیے ایک شاندار اور مفید اضافہ تو ہوگا، لیکن آپ کے پاس اس کیلیے جگہ موجود نہیں ہے، تو کیوں نہ باگیچے میں ہی کچھ شاندار تعمیر کر لیا جائے؟ ایسے میں یہ ناقابل یقین بل کھاتا ہوا ڈیزائن یقینن قابل غور ہے. لیکن اپنی یقین دہانی کے لیے اس کا ایک نظر اندرونی جایزہ بھی لے لیجیے.

پیداواری رفتار کے لیے سازگار

homify Moderne Garagen & Schuppen

سورج کی روشنی اور ملاتونیں کو کام کے دن کا حصّہ بنانے کے لئے چھت میں موجود روشندان، دیواروں پہ لگی ملائم لکڑی اور کھلی جگہ کی خوبیاں لئے، یہ واقعی کام کرنے کی بہترین جگہ ہے. اس سب کے بعد آپ اندروں خانہ چاہیں گے بھی کیوں؟

قابل ستائش تفصیلات

بہت خوب! اندرونی دیوار مکمّل طور پر شیشے کو لکڑی میں جوڑ کر بنائی گئی ہے، جو کہ جگہ کو ہوادار اور روشن رکھتی ہے، اور اس پہلے سے ہے غیر معمولی طرز تعمیر کو ایک نیی جہت دیتی ہے. کیا آپ اس چھوٹی سی جگہ میں دھوپ کا مزہ لینے کے بارے میں نہیں سوچ رہے؟

٢. کچھ ہیری پوٹر کی دنیا سے!

جب ہم بچے تھے تو ہم میں سے وہ سب جو کتابوں سے پیار کرتے تھے ہمیشہ ایک چھت تک جادوئی کتابوں سے بھری الماریوں والی لائبریری کے خواب دیکھا کرتے تھے، اور اب یہ ہوم آفس اس خواب کو حقیقت بنا رہا ہے. یہ انسان کو مبہوت کر دینے والا ڈیزائن، دیواروں میں چنی الماریاں اور غیر معمولی سیڑھیاں رکھتا ہے جو انسان کو بار بار پکارتی ہیں. تمام ہیری پوٹر کے چاہنے والوں کو یقیناً یہ الیونڈر کی وانڈ شاپ ہی دکھائی دے گی.

نہایت ہی دلفریب!

اس آفس کا ایک ہی منفی پہلو جو ہمیں نظر آتا ہے یہ ہے کہ آپ کام کرنے کے برعکس  ایک ہی دفع میں یہ تمام کتابیں پڑھنا چاہیں گے. بیشک اس کی تعمیر نہایت ہی سادہ ہے اور لکڑی کا کام بھی معمولی ہی، پھر بھی اس جگہ کے بارے میں سب کچھ جادوئی محسوس ہوتا ہے.

اس میں سبهی کچھ موزوں ہے!

اب جبکہ آپ کو معلوم یہ معلوم ہو چکا ہے کہ یہ جگہ کام کیلئے بہترین  ہے جو کہ کھڑکی سے دلفریب مناظر دکھاتی ہے اور سادہ دیوار رکھتی ہے تاکہ آپ کی توجہ اوپر والی منزل میں رکھے دفتری میز سے نہ ہٹے تو یہ شور مچاتی ہوئی فیملی سے دور اور پوری توجہ اور تندہی سے کام کرنے کی بہترین جگہ ہوگی.

٣. سب سے بہترین تجویز

ہم اس حیرت انگیز ڈیزائن کو دکھاے  بغیر ہوم آفسز کی بات ہی نہیں کر سکتے. یہ جدیدیت اور ورثہ کا حسین امتزاج ہے، جو کہ مل کے ایک پرسکون اور خوبصورت دفتر کو بناتے ہیں. ہم اس ڈیزائن میں شامل کیے گئے سبز رنگ سے بہت متاثر ہوے ہیں، جو کہ فینگ شوئی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جو کہ اس جگہ کو پازیٹو اور توجہ مرکوز کرنے کا مرکز بنا دیگی.

تصاویر جیسا خوبصورت

ہماری ذاتی رائے میں یہ ایک موروثی دفتر ہے، جیسا کہ دیواروں پہ بنے ٹارٹان ، چمڑے کے فرنیچر اور گائے کی کھال سے بنے قالین سے ظاہر ہے، لیکن آپ اس بات سے بھی انکار نہیں کر سکتے کہ اگر اس کو بنایا جاتا ہے  تو یہ مضبوط سٹائل اور حیثیت رکھے گا، اس کو دیکھ کر میڈ من کی یاد آتی ہے.

کام اور عشرت ایک ساتھ

تمام ہوم آفسز میں سکون کرنے کی کوئی نہ کوئی جگہ موجود ہوتی ہے اور ہم اس دل موہ لینے والی ترتیب سے کچھ نہ کچھ تجاویز ضرور لیں گے جس میں کام کے لیے مخصوص میز اور آرام کے لئے الگ سے جگہ مخصوص ہے. ہمیں اپنے دفتر میں ان میں سے ایک لازما چاہیے .

٤. کچھ بلکل ہی الگ

بات کو ختم کرنے کے لئے ہم نے سوچا کہ ہم آپ کو یہ حیرت انگیز آفس دکھائیں جس  نیں ہماری توجہ اور دلوں کو اپنی جانب مبذول کیا. اس کی سادگی کمال کی ہے اور چیزوں کو سمبھالنے اور سنوارنے میں بہت مدد دیتی ہے اور اس دیوار کی طرف دیکھئے جہاں آپ بآسانی  اپنے لئے ریمائنڈر لکھ سکتے ہیں اور وہ بھی اس کے گم ہونے کے خدشے سے پاک. اور اس کی مونوکروم فنش اس بات کو یقینی بناے گی کہ یہ عشروں تک بہترین رہے. اگر آپ کا بجٹ محدود ہے تو یہ آپ کے لئے بہترین آپشن ہے.

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin