دس خوبصورت اور سستے تیار شدہ گھر

Farheen Farheen
PROJEKT DOMU MAGNUS II G2, Pracownia Projektowa ARCHIPELAG Pracownia Projektowa ARCHIPELAG Moderne Häuser
Loading admin actions …

آجکل زیادہ رجحان تیارشدہ گھروں کی طرف ہے۔ اب گھر زیادہ نفیس ہو گئے ہیں جہاں امکانات بہت زیادہ ہیں۔ تعمیراتی عمل جس میں سائٹ کے باہر کا کام شامل ہے، ایک نئے گھر کی منصوبہ بندی کے کام کو ایک انتہائی خوشگوار ماحول اور موثر بجٹ فراہم کرتا ہے۔ اسکا مطلب ہے کہ نئے تعمیراتی پروجیکٹ میں گھر کے مالکان کی ضروریات کے ساتھ ساتھ عیش وعشرت کا بھی سامان ہے۔ اسکی بنیادی خصوصیات پر کم اور جمالیاتی حسن پر زیادہ وقت صرف کیا جاتا ہے۔

مزید تعریف کے بغیر آئیے ان تیار شدہ گھروں پر نظر ڈالتے ہیں۔

کلاسک جدید بنگلہ

اس گھر کی بنیاد دیکھنے میں بہت ہلکی ہے لیکن یہ سیاہ چھت کے امتزاج کے ساتھ بنائی گئ ہے۔ آرکیٹیکس نے اس گھر کو بہت کھلے طریقے سے بنایا ہے اس میں شیشے کی کھڑکیاں ہیں جس سے گھر بہت جدید اور ماڈرن لگتا ہے۔

خاندانی گھر

یہ گھر اٹھی ہوئی چھت کے ساتھ بہت اعلیٰ لگتا ہے یہ ان کے لیئے بلکل ٹھیک ہے جو گھر میں شمسی توانائی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس میں بہت زیادہ کھلی جگہ ہے۔ اور یہ ان کے لیئے بہترین جگہ ہے جو گھر میں آّوٹ ڈور ایریا بنانے کے خواہش مند ہیں۔

چھت کے اوپر ٹیرس

اگر آپکو یہ چھت کا ٹیرس نہیں پسند آیا تو نیچے کی طرف بنا یہ پانی کا تالاب دیکھیں۔ یہ واقعی وہ گھر ہے جو تیارشدہ گھروں میں سب کی توجہ مبذول کرواتا ہے اور اسکی سب خواہش کرتے ہیں۔ یہ دوسرا فلور ان لوگوں کے لیئے بہترین ہے جن کو پورا فلور بنانے کی گورنمنٹ سے اجازت نہیں ملتی۔

ایک کلاسک گھر جو ماڈرن طرز کا ہے

homify Einfamilienhaus

کلاسک L-Shape گھر ہمیشہ سے بہت توجہ کے قابل رہے ہیں۔ لیکن یہ ماڈیولر گھر ان سے ایک اگلا قدم ہے۔ باہر کی وضع اسکو مزید ماڈرن بناتی ہے۔یہ انکے لیئے اچھا ہے جو باہر کی طرف فرانسیسی دروازے اور کھڑکیاں لگانے کے خواہش مند ہیں یا پھر دروازوں کو باہر کی طرف لگانا چاہتے ہیں۔

بہت جدید شیشے کا گھر

ہمیشہ ایک سادہ شیشے کا گھر بہت متاثر کن ہوتا ہے۔ یہ قدرتی روشنی حاصل کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔اس طرح کے جیومیٹریک ڈیزائن کو اپنی ضروریات کے حساب سے بڑا چھوٹا بھی کر سکتے ہیں۔

ایک شہری گھر

homify Moderne Häuser Holz Holznachbildung

اسطرح کا بنیادی اسٹرکچر آجکل جدید گھروں میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔لیکن آرکیٹیکٹس نے اس کے سامنے کے حصے میں مختلف میٹریل کے استعمال نے اسکو مزید شاندار بنایا ہے۔ ہمارا پسندیدہ عنصر ان سب میں سے بڑا سا لکڑی کا دروازہ ہے۔

اٹھی ہوئی چھت لکڑی کے شیل کے ساتھ

دیکھیئے کس دلچسپ طریقے سے چھت کا میٹیریل دیواروں کی طرف منتقل ہورہا ہے۔ اس طرح کے شیل ماڈرن ماڈیولر گھروں میں بہت عام ہیں۔ ذرا غور فرمائیے کے اٹھی ہوئی چھت گھر میں کیسے ایک شاندار احساس پیدا کرتی ہے۔

بیچ اسٹائل کا گھر

یہ دو منزلہ L-Shape عمارت کو کسی بھی وقت کسی اور شکل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ ہوا روکنے کی دیوار آپکو پڑوسیوں سے بھی حفاظت فراہم کرے گا۔

فیشن ایبل اور دلکش

ادھر ہمارے پاس ایک اور خوبصورت گھر ہے جس کی چھت اونچی ہے۔ ٹیرس کا ایریا کو مرکزی اسٹرکچر کے ساتھ ملاتا ہے جس سے آپکو ایک سستا اور خوبصورت آوٹ ڈورایریا ملے گا۔ چھوٹے پتھر اور لکڑی کے چھوٹے چھوٹے ٹچ سے گھر مزید قدرتی اور خوبصورت ہوگیا ہے۔

جنگلات میں گھر

اس گھر نے واقعی ماڈیولر گھر کا تصور تبدیل کر دیا ہے۔ یہ خوبصورت ہے، نفیس ہے اور گردونواح سے ملتا جلتا ہے۔ مزید متاثر کن گھروں کے لیئے اس آئیڈیا بک کو دیکھیں۔ ۱۰سادہ لیکن شاندار گھر

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin