۱۵ بڑی بڑی الماریاں جنہیں دیکھتے ہی آپ کو ان سے پیار ہو جائے گا

Resham Ejaz Resham Ejaz
Recamara y Vestidor Moderno, Citlali Villarreal Interiorismo & Diseño Citlali Villarreal Interiorismo & Diseño Moderne Ankleidezimmer
Loading admin actions …

کیا آپ ایک ایسی دلنشین جگہ کا خواب دیکھتی ہیں جو آپ کے کپڑے لٹکانے، دکھانے اور آپ کےقیمتی جوتے محفوظ رکھنے کے لیے وقف کی گئی ہو؟ ایسا سوچنے والی آپ اکیلی  نہیں ہیں۔ دنیا بھر کے لوگ بے کار جگہوں، فالتو کمروں اور بڑی خواب گاہوں کے کچھ حصے کو بڑی بڑی الماریوں میں تبدیل کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کا دل جھوم اٹھے گا۔ ہمیں یہ سوچنا پسند ہے کہ اس قسم کے منصوبے مکمل کرنا انٹیریئر ڈیزائنرز کے لیے مزے دار کام ہوتا ہے، کیوں کہ یہ سامان رکھنے کے لیے بہترین جگہ کے حصول، بہترین روشنیوں اور آسائش کے احساس کے لیے ہی تو ہے۔ اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ زیادہ تر ڈیزائنرز نے اس میں کوئی کمی نہیں اٹھا رکھی ہے۔ اگر آپ ڈریسنگ روم سے متعلق تجاویز کی تلاش میں ہیں تو آئیے اور ان حیرت انگیز مثالوں پر ایک نظر ڈالیے اور دیکھیے کہ کچھ آپ کی نظر کو بھاتا ہے یا نہیں۔

۱۔ حسین شیلف

homify Moderne Ankleidezimmer

اس ایک کمرے جتنی بڑی الماری میں ہر وہ چیز موجود ہے جس کی آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہاں پر جوتوں کے لیے بنے ڈھیر سارے شیلف واضح طور پر سب سے نمایاں ہیں مگر ان کے علاوہ کپڑے لٹکانے کے لیے بھی بہت سی جگہ بنائی گئی ہے۔ ہمین یہاں رکھا چھوٹا سا بینچ بہت پسند آیا، جو مختلف کپڑوں کے ساتھ جوتے پہن کر دیکھنے کو آسان بنا دیتا ہے۔

۲۔ چھت کے اندر

اپنی پسند کے مطابق بنوائی گئی یہ سامان رکھنے کی جگہ اس حصے کا بھرپور فائدہ اٹھاتی ہے۔ چھت پر بنے ٹیڑھے مستطیل سوراخ سجاوٹ میں اضافہ کرتے ہیں اور کھڑکی کے نیچے بنے چھوٹے چھوٹے شیلف تو دیکھیے۔ واہ!

۳۔ ایک دیوار سے دوسری دیوار تک اور فرش سے چھت تک

یہ کمرے جیسی الماری ہمارے خوابوں کی جگہ ہے جہاں سامان رکھنے کی بے شمار جگہ کے علاوہ درمیان میں آرام سے بیٹھنے کے لیے خالی جگہ بھی موجود ہے۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ پرآسائش قالین کے اضافے نے اس کمرے کا معیار بڑھا دیا ہے؟ یہ کسی نامور شخصیت کے ڈریسنگ روم کا سا لگتا ہے۔

۴۔ سادہ اور عمدہ

homify Moderne Ankleidezimmer

مرکزی خواب گاہ کا ایک حصہ، یہ حصوں میں بٹی جگہ ایک چھوٹے کمرے جتنی الماری ہے، جہاں شوہر اور بیوی دونوں کے کپڑے لٹکانے کی جگہ موجود ہے، ایک سے زیادہ کام سرانجام دینے والی کرسی اور وال آرٹ کی شکل میں جدید فیشن کی نمائندگی کی گئی ہے۔ لاجواب!

۵۔ ایک ملکہ کے لیے بنایا گيا

Un Duplex à Saint-Germain des Prés -Paris-6e, ATELIER FB ATELIER FB Moderne Ankleidezimmer Kleiderschränke- und kommoden

آپ دیکھ کر ہی بتا سکتی ہیں کہ یہ الماری فیشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہے نا؟ یہ سخت لکڑی کا فرش ماڈلز کی طرح اونچی ہیل میں واک کرنے کے لیے ہی تو بنا ہے اور اس کمرے میں نظر آتی شاہانہ جھلکیاں دل خوش کر دیتی ہیں۔

۶۔ اے دیوار پر لگے آئینے!

آپ کو گھر سے نکلنے سے پہلے معلوم ہونا چاہیے کہ آپ ہر رخ سے کمال لگ رہی ہیں اور یہ الماری آپ کو یہ اعتماد دے گی۔ سب دروازے بند ہو جانے کے بعد یہ جگہ دیو قامت نظر آتی ہے اور یہ بتانے کی تو ضرورت کی نہیں کہ یہ کتنی نفیس اور فیشن ایبل ہے۔

۷۔ غیر ملکی انداز

ہمیں اس الماری سے پہلی نظر میں پیار ہو گیا ہے۔ کمرے کے آخر میں بنی، یہ اس جگہ کا شاندار استعمال ہے جو اس کے بغیر ضائع ہو جاتی اور یہ قدرتی طور پر اس قدر عمدہ ہے کہ ہم سوچتے ہیں یہاں صبح صبح تیار ہونا کیسا لگے گا۔ قدرتی لکڑی سے بنے شیلف خوشنما ہیں۔

۸۔ سب سفید اور روشن

مکمل سفید شیلف اور آنکھیں چندھیا دینے والی روشنیوں نے اس الماری کو کسی اور ہی دنیا کا بنا دیا ہے۔ آپ یہاں کبھی اپنے زیورات نہیں کھوئیں گی اور نہ ہی یہ بھولیں گی کہ آپ نے اپنا پسندیدہ بیگ کہاں رکھا تھا۔ یہ بید سے بنی سامان رکھنے کی ٹوکریاں بہت پیاری ہیں۔ کیا جگہ ہے یہ!

۹۔ ایک باترتیب قطار بنانا

یہ مثال بڑی بڑی الماریوں کے کارآمد ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ آپ کی زندگی کے ایک ایک حصے کو منظم بنا دیتی ہیں۔ ہر چیز کے لیے جگہ مختص ہونے اور ہر چیز اپنی جگہ پر ہونے سے آپ دیکھ سکتی ہیں کہ کیسے آپ اپنی جگہ کو اپنی پسند کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ واہ! یہ پاجامےلٹکانے والی ریل تو دیکھیے، اس کی اونچائی ایک دم درست ہے۔

۱۰۔ جدید بوتیک

WALK IN CLOSET, maurococco.it maurococco.it Moderne Schlafzimmer

اوہ! ہمیں اس الماری کا انداز بہت پسند آیا، کیوں کہ اس میں آپ کے کپڑے ایسے لگتے ہیں کہ گویا کسی مشہور بوتیک میں لگائے گئے ہوں۔ نیچے بنی بڑی بڑی سامان رکھنے کی درازیں بھاری سامان جیسا کہ سویٹر وغیرہ رکھنے کے لیے بہترین ہیں، اور آپ اپنا سب سے حسین سامان سامنے سجا سکتی ہیں۔

۱۱۔ روایتی، جدت کی ایک جھلک کے ساتھ

اگر آپ کی الماری میں سارے خاندان کے کپڑے رکھے جاتے ہیں تو آپ کو درمیانی قسم کے ڈیزائن کے بارے میں سوچنا چاہیے تا کہ گھر کے تمام افراد وہاں پرسکون محسوس کریں۔ ہمارا خیال ہے کہ یہ فیشن ایبل لکڑی کا کام اور چمڑے کا فرنیچر ہی آپ کی تلاش کا اختتام ہے۔

۱۲۔ انتخابی اور مزے دار

فیشن آپ کی پسند کی ترجمانی کرتا ہے تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کی الماری کو آپ کے ذوق اور انداز کی ترجمانی کرنی چاہیے؟ نہ صرف بے شمار مستطیل سوراخوں، شیلف اور درازوں بلکہ ایک شوخ کرسی اور اسی کے جیسے پاؤں رکھنے والے سٹول کے ساتھ ہمیں یہ حصہ بہت پسند آیا۔ یہ اس جگہ میں زندہ دلی اور لطف و مزاح کا اضافہ کرتے ہیں۔

۱۳۔ چھوٹا مگر شاندار

اس سوچ میں مت پڑ جائیں کہ کمرے جیسی الماری کے کارآمد ہونے کے لیے اس کا دیو قامت ہونا ضروری ہے، کیوں کہ یہ چھوٹی سی مثال مکمل طور پر فعال ہے، ایک چھوٹے سے بٹن جیسی پیاری جس میں کوئی بھی کمی نہیں! خود بنوائے گئے یہ شیلف بہترین ہیں کیوں کہ یہ خاص افعال سرانجام دینے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور اپنے کام بخوبی پورے کرتے ہیں۔

۱۴۔ شگفتہ رنگ

جب آپ اپنے کپڑوں کو توجہ کا مرکز نہ بنانا چاہیں تو الماری کا شگفتہ ڈیزائن آپ کے لیے ایک اچھی تجویز ہے۔ مگر آپ اپنے سارے کمرے کو پس منظر میں غائب کر دینا نہیں چاہیں گی سو آپ کو شاندار مرکزی روشنیوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ذرا دیکھیں تو کہ کل ملا کر یہ کمرہ کیسا محسوس ہوتا ہے اور یہ مرکزی روشنی کتنی خوشنما ہے! خوابناک!

۱۵۔ کمرہ ایک منظر کے ساتھ

واہ! اس خوشگوار کمرے جیسی الماری کی خوبصورتی پر تو غزلیں لکھی جا سکتی ہیں۔ ایک دیوار سے دوسری دیوار تک بنا شیلف، ایک دلکش قالین اور کسی بھی مصنوعی روشنی سے بڑھ کر کمرے کو روشن کرتی قدرتی روشنی کے ساتھ اس کمرے میں وہ سب کچھ ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ ہمیں اس کی حصوں میں بٹی ترتیب بہت پسند آئی، کیوں کہ اس نے کپڑوں کو علیحدہ کرنا نہایت آسان بنا دیا ہے۔ ایک حصہ آپ کا اور دوسرا آپ کے شریک حیات کا۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: ۲۵ الماریاں اور شیلف جنہیں مزید سامان رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin