جدید اور خوب صورت گھر

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Nahata Residence., In-situ Design In-situ Design Moderne Schlafzimmer
Loading admin actions …

آئیے آپکو ایک گھر کی طرف لے چلتے ہیں جو کہ بہترین انداز اور جاذب نظر ہے.ڈیزائینر نے ایک مطلق شاہکار تخلیق کیا ہے.اس بہترین پر آسائش اور جاذب نظر گھر کی ہر چھوٹی سی چیز بہترین طریقے سے بنائی اور منظم کی گئی ہے کہ اگر آپ ایسی اپنی بنانا چاہیں تو فوری طور پر بنا لیں. ایک بہترین باتھ روم/غسل خانہ,شاہانہ مطالعے کا کمرہ اور جدید بیڈروم کچھ مثالیں ہیں جو کہ اس شاندار گھر میں موجود ہیں.تیار ہو جائیں آئیے آپکو اس گھر کے اندر لے کر چلتے ہیں.

1. متقی داخلی دروازے

اس رہائش گاہ کے داخلی دروازے کو منفرد اور انوکھے انداز میں بنایا گیا ہے یہ مقدس دیوتا پاکستان کے کئی حصوں میں پوجا جاتا ہے ۔ اس کو ندی بُل کی جگہ کا تعین کرنے کے لیے استمال کیا جاتا ہے ۔ یہ مجسمہ لکڑی اور سٹیل گرے رنگ کے فرش کے ساتھ بہترین لگ رہا ہے۔ داخلی دروازے کو اور زیادہ اور بہترین نظر دینے کے لیے اور باگان کی جگہ کا تعین کرنے کے لیے اس کے  اندر کے ماحول میں تازگی کا اثر دیا جاتا ہے۔.

2. رنگین رہائش

اس رہائشی کمرے کو نازک آرائشی اشیاء اور دلکش رنگوں سے سجایا گیا ہے.کمرے کو مجموعی طور پر نفیس اور دلکش بنانے کے لیے اس میں چمکدار اور رنگین کشنز کو شامل کیا گیا ہے.پیلے رنگ کی بڑی کرسی اہم کردار ادا کرتی ہے جب رنگون کی بات کی جاتی ہے.سرخ رنگ کی شاہی کرسیاں بھی جو کہ داخلی دروازے کی دائیں جانب ہیں اس خوب صورت ترتیب میں شامل ہیں.کونے میں ایک فانوس لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جو کہ فانوس کی روایتی مرکزی جگہ سے ہٹا کر ایک نئی تازگی/بدلائو کے لیے لگایا گیا ہے.

3. جدید عبادت/نماز کا کمرہ

اس گھر کی عبادت کا کمرہ دلکش بنایا گیا ہے اس کمرے کے اندر کافی جگہ بنائی گئی ہے تصاویر مجسمے اور روایتی سجاوٹ کے لیے.ایک بہترین خصوصیت کا حامل دروازہ ہے.دروازہ ہلکے دھندلے شیشے کا بنایا گیا ہے تاکہ یہ تمام گھر کا حصہ لگے اور یہ کبھی پتہ نہیں چلتا کہ دروازہ کھلا ہے یا بند ہے.

4. مسحور کن/جاذب نظر مطالعہ والا حصہ

یہ گھر ایک عظیم الشان اور بڑی مطالعے والے حصے سے مزین ہے. گھر کے اس حصے کو لکڑی کی بناوٹ اور پیشہ ورانہ ترتیب سے آراستہ کیا گیا ہے.ایک بڑی کتابوں والی الماری کو لکڑی کی دیوار سے ڈھکا گیا ہے اور اس کے اوپر کی طرف ایک پیارا سا اسٹیکر لگایا گیا ہے.لکڑی کی میز اور سنہری کرسی کمرے کو سجانے اور اسکی دلکشی کو قائم رکھنے میں مدد کرتی ہے.

5. نیلا منظر

گھر کے دوسرے حصے میں اضافی بیٹھنے کی جگہ ہے.یہ ڈیزائن بڑے اور شاندار گھروں میں کافی مقبول ہے.یہ حصہ گھر والوں کے ساتھ بیٹھنے یا دعوت کے لیے دلکش رنگوں اور آرام دہ بیٹھنے کی جگہ سے بنایا گیا ہے.آپ پچھلی طرف روایتی جھولا دیکھ سکتے ہیں جو کہ اس کمرے کو پرانے دوستوں کے ساتھ بات چیت اور ملنے کے لیے مکمل طور پر بہترین اور کامل بناتا ہے.روشن رنگوں کا استعمال اس میں زندگی بھرتا ہے.

6. اندرونی/بحیرہ روم جیسی نہانے کی جگہ

اس گھر کا باتھ روم مکمل طور مختلف احساس اور منظر دیتا ہے.یہ بحیرہ روم کے احساس کو محسوس کرتے ہوئے اسی طرز کا بنایا گیا ہے.نیلے اور سیاہ رنگ کے پتھر کا کام بالکل خوشگوار اور پرکشش لگتا ہے.ایک بڑا نہانے کا ٹب(ایسا ٹب جس کے اندر فوارے لگے ہوتے ہیں) لگایا گیا ہے  تاکہ مشکل دن کے بعد آرام دہ وقت سے لطف اندوز ہو سکیں. ایک اضافی میز مالش کے لیے بھی اس حصے میں شامل کی گئی ہےتاکہ کئی منفی قوتوں سے بچا جا سکے.

کیا آپ باغوں کے شوقین ہیں اور آپ اپنے موجودہ باغ میں تبدیلی چاہتے ہیں یا پھر مکمل طور پر ایک نیا دلکش باغ بنانا چاہتے ہیں.تو یہاں تجاویزی کتاب ہے جو کہ آپکو بہتریں تجاویز سے آگاہ کرے گی کی کس طرح ایک دلکش باغ بنایا جا سکتا ہے۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin