L کی شکل والے باورچی خانے جو آپ اپنے گھر کے لیے بھی پسند کریں گے

Hamna – Homify Hamna – Homify
Cocina + Baño, renziravelo renziravelo Klassische Küchen
Loading admin actions …

کون کہتا ہے کہ باورچی خانے کی جگہ چھوٹی سی اور روایتی انداز کی ہونی چاہیۓ؟ آپ اپنے باورچی خانے میں موجود ہر ہر انچ کا استعمال کریں۔ اور خاص طور پر اس وقت جب کہ آپ کے پاس جگہ بھی کم ہو۔

اپنے باورچی خانے کو صحیح سے استعمال کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے اس کی شیپ کے حساب سے استعمال میں لائیں۔ آج ہم آپ کو اس آئیڈیابک میں یہ دکھائیں گے کہ اس طرح کی L شیپ والے باورچی خانے کتنے اہم ہوتے ہیں اور اس کے فائدوں کو کس طرح سے انجواۓ کیا جا سکتا ہے۔ ایک باورچی خانےکو آرامدہ، پرسکون اور پرلطف ہونا چاہیۓ۔ اسی لیے آج ہم آپ کو اس طرح کا باورچی خانہ بنانے کے طریقے بتائیں گے۔

1- اپنے باورچی خانے میں درازوں اور کیبنٹ کا اضافہ کریں

Reforma integral de vivienda en barrio de Chueca de Madrid por Traber Obras, Traber Obras Traber Obras Moderne Küchen

اس سے آپ کی تمام ضروری اشیاء اندر رکھی جا سکتی ہیں اور آپ کو کام کرنے کی زیادہ جگہ مل جاۓ گی۔ اس کے علاوہ اس سے آپ کا باورچی خانے بہت صاف ستھرا اور منظم بھی لگے گا۔ جب آپ کا باورچی خانہ چھوٹا ہو تو اس سے بہتر اور کوئی بات نہیں ہوتی کہ آپ اس کا ہر ہر انچ استعمال کریں۔

2- گرے نائٹ کاؤنٹر ٹوپ کا استعمال

Cocina + Baño, renziravelo renziravelo Klassische Küchen

اس طرح کے کاؤنٹر ٹوپ نہ صرف آپ کے باورچی خانے کو خوبصورت بنائیں گے بلکہ یہ مٹیریل صاف کرنے میں بھی بہت آسان ہوتا ہے اور گرمائش کو بھی بہت اچھی طرح سے برداشت کر سکتا ہے۔ اس طرح آپ اس کاؤنٹر پر با آسانی گرما گرم برتن اور دیگچیاں رکھ سکتے ہیں۔

3- خوبصورت روشنیوں کا استعمال

آپ کے باورچی خانے میں لگی خوبصورت روشنیں کو تھوڑا تیز ہونا چاہیۓ تاکہ آپ کا باورچی خانے روشن لگے اور آپ کو ادھر کام کرنے میں آسانی بھی ہو۔ 

باورچی خانے میں دل نہ لگنے کی ایک بڑی وجہ غیر آرامدہ اور کم روشنی ہوتی ہے۔ اس لیے آپ بھی اپنے باورچی خانے کو روشن کریں اور مزے مزے کے کھانے بنائیں۔

4- کھڑکیوں والا باورچی خانہ

آپ کے باورچی خانے میں موجود کھڑکیاں نہ صرف مناسب اور تازہ ہوا کا انتظام کریں گی بلکہ یہ آپ کو قدرتی روشنی بھی فراہم کریں گی۔ ان کی وجہ سے آپ کو دن میں کسی بھی قسم کی مصنوعی روشنی جلانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔

کھڑکیون کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ قدرتی روشنی کی وجہ سے آپ کا پورا باورچی خانہ کھلا اور کشادہ لگے گا۔

5 ایل- شکل کے باورچی خانے جو آپ کو حیران کر دیں گے.

5- رنگوں کا اضافہ

Diseñamos tus espacios para hacerte vivir BUENOS MOMENTOS, IROKA IROKA Moderne Küchen Aufbewahrung und Lagerung

آپ اپنے باورچی خانے کے کیبنٹس پر شوخ رنگ کر کے پورے ماحول میں تازگی لا سکتے ہیں۔ 

آپ یقین نہیں کریں گے کے شوخ رنگوں کا اضافہ پورے ماحول میں کتنی جادوئی تبدیلی لا سکتا ہے۔ گہرے رنگ جیسے کہ لال، نیلا اور بنفشی رنگ پورے ماحول میں جان ڈال دیتے ہیں۔ اور جب آپ ان کو سفید رنگ اور لکڑی کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تب تو کیا ہی کہنے ہیں۔

6- سفید رنگ

Loft conversion and house remodelling in Wimbledon, TOTUS TOTUS Moderne Küchen

سفید رنگ کا استعمال ہمیشہ سے پورے ماحول میں خوبصورتی اور وضع داری لاتا ہے۔ تو آپ بھی اس خوبصورت رنگ کا استعمال کریں اور ساتھ ہی لکڑی کا فرش اور کیبنٹ لگا لیں۔ اس طرح سے آپ کو ایک بہت ہی جدیداور خوبصورت باورچی خانہ ملے گا۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin