۱۰ چھوٹے باتھ روم نئے آئیڈیاز سے بھرپور

Shahtaj Shahtaj
Hotel Matlali Selva, BR ARQUITECTOS BR ARQUITECTOS Tropische Badezimmer Holz Holznachbildung
Loading admin actions …

ہم میں سے کون ہر روز اپنے دماغ کو سوچنے میں مصروف نہیں رکھتے خاص کر ہر وہ چیز کے بارے میں جو سجاوٹ کی دنیا میں نئی ہو اور دکان ڈھونڈنے کے لیے دقیانوسی تصورات اور معمولی چیزوں کو الوداع کہنے کے لیے؟ ظاہر ہے، ہم سب ہی اور خاص طور پر نوجوان لوگ، جو بہت سے قانون پیچھے چھوڑ دیتے ہیں جو قدیم سجاوٹ اور سامان آرائِش کے نام سے جانا جاتا ہے اور اپنے لیے دوسری جدید اور جدیدیت کے سجاوٹ کے لیے قانون بناتا ہے! 

اِس نظریے سے، ہم آج یہاں آپکو چھوٹے باتھ روم کے لیے ۱۰ ڈیزائن پیش کر رہے ہیں جسکے ڈیزائنر ہر دلکش سَجاوَٹی انداز میں فرق نہیں کر سکتے جو اسکے ظہور کو خوبصورت بناتا ہے۔ یہاں پیش ہوئے تمام ماڈلز نئے تخیل سے بھرپور ہیں جو آپکو کسی اور چیز سے نہیں بلکہ زندگی کی آخری حد تک متاثر کردینگے۔ آئیں اِس بارے میں بات کریں! آئیں ہم اپنا تفتیشی دورہ شروع کریں .. کیا آپ تیار ہیں؟

۱ . خام مال اِس باتھ روم کو بیان کر رہا ہے

قدرتی اور مٹی کے مواد جیسے کہ پتھر اور سیمنٹ یہاں باتھ روم کی دیواروں اور فرش کے ساتھ استعمال کیے گئے ساتھ ہی مختلف سطحیں آپکے احساس کو بڑھاتے ہیں کہ آپ بس غار میں داخل ہونے والے ہیں! ہمارا مطلب آپکو منفی احساس دینے کا نہیں تھا۔ اسکے برعکس، ہم جگہ کے سکون اور اسکے گہرے تعلق کی بات کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ، اِس قسم کے مواد کی سخت تنگ جگہوں پر توجہ نا دینے پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں، لیکن اسکے برعکس یہ فوری ضرورت کے احساس کو بھی بڑھاتا ہے۔

ہم یہاں آپ سے ایک ضروری اضافے کا ذکر کرنا چاہینگے کہ یہ خام مال جدید طرز کی سجاوٹ کے ساتھ بہترین کام کرتے ہیں، تو اسکے بہت سارے فوائد کی وجہ سے جو ہم نے اوپر بتائے انہیں استعمال کرنے سے ہچکچائیں نہیں چاہے اپنے باتھ روم کے ساتھ یا باورچی خانے یا اپنے کسی اور کمرے میں۔

۲ . شاور کے کونے میں پچی کاری میں متحرک رنگ

کیا آپ اپنے باتھ روم میں کچھ دلکش کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں، تو نہانے کی جگہ کو ڈھکنے کے لیے پچی کارانہ انداز استعمال کرنے سے ہچکچائیں نہیں اور یہاں صارف کے اپنے کردار کی وجہ سے متحرک رنگوں کے انتخاب کو ترجیح دیں جو باتھ روم کو حیات پزیری اور روشنی بخشتا ہے اور اسے اپنی صورت میں نفیس اور نیا ظاہر کرتا ہے۔

۳ . اچھی روشنیوں میں سرمایہ کاری

homify Klassische Badezimmer

روشنیاں چھوٹی جگہوں کو بڑھا دیتی ہیں! یہ عجیب نہیں ہے کیونکہ یہ مختلف توسیع اور تفصیلات پر روشنی ڈالنے کی اِجازَت دیتا ہے جو ہم صرف غور نہیں کرتے۔

عام طور پر، روشنیوں کا عنصر آپکے گھر کے تمام کمروں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہوتا ہے، باتھ روم سمیت اور ترجیعی جدید اضافوں کے ساتھ اور عام سے دور جیسے کہ یہاں دیواروں کی ڈیزائن، جہاں باتھ روم کی دھیمی روشنی لکڑی کی دیواروں پر منعکس کرتی اسے اور گرمائش فراہم کرتی ہے۔

۴ . کچھ تخلیقی اضافے

ایسا کچھ نہیں ہے جو آپکو اپنے باتھ روم کو مختلف بنانے سے روک سکتا ہے یہاں تک کہ کچھ تخلیقی اضافوں کے ساتھ ، جیسے کہ سادہ لیکن خوبصورت فرنیچر۔ بیسن کے بِالْمُقابِل نشست اور بیسن کا نچلا حصہ گھرا ہوا ہے پھنسی ہوئی ٹوکری سے جو اسٹوریج یونٹ ہے جس میں شامل ہیں تولیے اور دوسری باتھ روم کی چیزیں۔ اِس بڑے آئینے کی لکڑی کی فریم ہے، جو جگہ کو نقلی میں ہی سہی لکن کشادہ دکھاتا ہے۔

۵ . قدرت کی رقت انگیزی

homify Moderne Badezimmer

اگر باتھ روم بیرونی جگہ کو رفت گزشت کردے جیسے کہ گھر یا دوسرے قریبی علاقے، تو آپکو اسے اپنے باتھ روم کو سنوارنے کے لیے کارآمد طریقے سے استعمال کرنا ہو گا، خاص طور پر اگر وہ جگہ چھوٹی ہے۔ یہاں ڈیزائن کے ماہر درمیان میں موجود علیحدگی کی دیوار کو گرانے کے ذریعے اسکو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور وہ سبز رنگ جو کھڑکی یا شیشے کے دروازے سے تبدیل کرنے سے دو جگہ کو آپس میں ملاتا ہے اور باتھ روم کی جگہ کو خوبصورت جمالیاتی منظر کے ساتھ وسیع بناتا ہے۔

۶ . باتھ روم اور کمرہ لباس کے درمیان انضمام کی حالت

homify Moderne Schlafzimmer

اِس ڈیزائن میں، ہم نے دیکھا کیسے کمرہ لباس باتھ روم کے ساتھ ملایا گیا ہے اور انکے درمیان قریبی میل۔ اِس کمرے کا باتھ روم کے بلمقابل موجود ہونے کے معنوں میں، اس نے فوری طور پر غسل مکمل کرنے کے بعد باتھ روم، لوازمات، وغیرہ تک رسائی کو بھی بڑھا دیا ہے۔

۷ . اسٹوریج کی جگہ میسر

ایک نفیس باتھ روم جو کم سے کم / طول و عرض اسٹائل کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جو مضبوطی سے ہماری توجہ کھینچتے ہیں آدھے خالی بیسن کے مرکز سے، جس میں شامل ہے دو علیحدہ سیڑھیاں اس جگہ کے ساتھ جو ڈیزائنر نے ٹائلٹ پیپر، نہانے کا صابن اور تولیے رکھنے کے لیے، اور دوسروں کو بے ترتیبی سے بچانے کے لیے استعمال کی ہیں۔

۸ . قدرتی لکڑی سے بنا فرنیچر

باتھ روم کی گرم جگہ پر سادہ سجاوٹ اور ہلکے رنگ مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں .. یہ سب لکڑی کے اضافے کی وجہ سے ہے، جسکی جھلک ہم نے باتھ روم کے مختلف حصوں میں شامل کی ہے۔ اِس باتھ روم میں بیسن دائیں طرف دیوار میں لگایا گیا ہے اور لکڑی کی سیڑھی اور شاور کیبن کے ساتھ منسلک چھوٹی نشست بیسن کے دوسری طرف موجود ہے۔

۹ . مختلف شکلوں میں رنگین ٹائلیں

ہم یہاں حوالہ دینگے پرانے قدیم فیشن کا ڈیزائن اختیار کرنے کا جس میں باتھ روم کی ایک دیوار میں ٹائلیں استعمال کی گئی ہیں، خاص طور پر شاور کا کونا، بہت مخصوص اور دانستہ ترتیب کے انتخاب کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ اِس ڈیزائن میں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ ٹائلیں پالش کی گئی ہیں باتھ روم کے ظہور کو خوبصورت بنانے کے لیے اور اسے نا قابل بیان توجہ فراہم کرنے کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں : روایتی اور غیردلچسپ باورچی خانے کو دلکش اور حیات بخش میں بدلنے کی ۹ ترکیبیں

۱۰ . بڑے باتھ روم کے لیے بڑا آئینہ

صرف ایک عملی اور ذہین طریقہ کار ہے جو آپکے باتھ روم کو زیادہ جگہ فراہم کرتا ہے جو زمین پر آئینے میں اسکی عکاسی کرتا ہے، جو بصری فریب نظر بناتا ہے یہ وہی ہے جو یہاں اِس باتھ روم میں بڑا آئینہ وضاحت کا احساس بڑھانے میں کامیاب ہوتا ہے۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin