نو عظیم تجاویز اپنے فرنیچر کو ری سائیکل کرنے کی

Farheen Farheen
Antique Reproductions, Vintage Design Vintage Design Klassische Wohnzimmer
Loading admin actions …

Retro and vintage اسٹائل بہت خاص ہے کیونکہ اسکی وجہ سے ہمیں اپنے فرنیچر کو دوسری زندگی دینے کا موقع ملتا ہے۔ یہ ایک بہت ہی فعال اور عقلمند علاج ہے آپ اپنا اچھے میٹریل سے بنا فرنیچر دیر تک استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ پرانا فرنیچر بہت عمدہ لکڑی سے بنا ہوتا تھا اسکو استعمال کرنا ہمیشہ سے خوشی کا باعث ہوتا ہے تو آج اس مضمون میں ہم آپکو ۹ ایسے طریقے بتائیں گے جس سے آپ اپنے فرنچیر کو دوبارہ استعمال کر سکیں گے۔ آئیے دیکھتے ہیں

۱۔لیونگ روم کا فرنیچر

homify Klassische Küchen Aufbewahrung und Lagerung

ایک اسطرح کا فرنیچر تھوڑے عرصے کے بعد بےکار ہوجاتا ہے۔تاہم، تھوڑی سی تخلیقی قوت اور عقلمندی سے ہم اسکو اسٹائلش اورجدید بنا سکتے ہیں۔ بےشک اس میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن تھوڑے پیسے کے ساتھ اس میں جدت پیدا ہوجائے گی

۲۔ خوبصورت

اس پرانے فرنیچر پر سفید پینٹ کیا گیا ہے لیکن اس کے اوپر اسکا پرانا بھورا رنگ برقرار رکھا گیا ہے اور درازوں کے درمیان فرانسیسی جملے لکھے گئے ہیں جن کی وجہ سے یہ مزید کلاسک ہوگیا ہے۔

۳۔ ایک حقیقی میز

آپ دیکھ سکتے ہیں اس تصویر میں ایک سنک کے سہارے کے لیئے ایک میز رکھا گیا ہے یہ میز اصل میں ایک کھانے کا میز ہے اسکی چار ٹانگیں تھیں ایک ٹانگ کو کاٹ دیا ہے اور اس پر سفید رنگ لگایا گیا ہے جسکی وجہ سے یہ نمی کو روکتا ہے

۴۔کالج کی تکنیک

اس تصویر میں میز کی ٹانگوں کو کالا اور ہرا پینٹ کیا گیا ہے جبکہ اسکی پشت کو کالے سے ڈھک دیا گیا ہے اور اس پر پھول بوٹے بنائے گئے ہیں اور نیچے والے حصے پر پولکا ڈاٹس لگائے گئے ہیں

۵۔ ٹیمپلٹ کے ساتھ

ایک فولڈ ہونے والا ٹیبل جیسا کہ یہ ہے لیجیئے اس کی اوپری سطح کو پانی کے ساتھ صاف کریں ایک سینڈ پیپر کے اوپر مختلف جو کلمات آپکو پسند ہیں درج کریں اسکو سوکھنے دیں اور اسکے بعد اسکے اوپر پینٹ کردیں۔

۶۔ٹیبل دو شیلفوں کے ساتھ

اس پرانےمیز کو ایک لکڑی لگا کر آپ اپ گریڈ کر سکتے ہیں اور نیچے کی دو شلفیں مختلف اشیا رکھنے کے لیئے استعمال ہوسکتی ہیں

۷۔ سائیڈ ٹیبل

MUEBLES RECICLADOS, nataliab75 nataliab75 Wohnzimmer im Landhausstil Couch- und Beistelltische

ایک پرانا میز بلکل ایسا لگے گا اگر آپ سینڈ پیپر سے رگڑنے کے بعد اس پر تین کوٹ پینٹ کے کر دیں تو۔ پینٹ کے سوکھنے کے بعد آپ کولج کی تکنیک سے اس پر کپڑا لگا سکتے ہیں

۸۔ایک خوبصورت بکس

ایک زنگ آلود بکسے کو رگڑ کر اور تین کوٹ پینٹ کر کے بلکل نیا بنا دیا گیا ہے اس پر کولج تکنیک کے استعمال سے پھول بنائیں اور آپکا بلکل نیا بکسہ تیار ہے

۹۔ زنگ آلود فرنیچر

ایک زنگ آلود فرنیچر کو بھی ٹھیک کیا جا سکتا ہے اگر آپ اس کو ملائم کر کے اس پر پینٹ کردیں۔ اسکی درازیں اور اوپر نیچے سینڈ پیپر استعمال کرکے اسکو ملائم کریں اب اسکے اوپر مختلف رنگوں کا پینٹ کریں اسکو وارنش لگا کر ختم کریں

مزید آئیڈیاز: لکڑی کر فرنیچر کی ڈائی ٹپس

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin