کھانے کے کمرے کی سجاوٹ کے ۵ خوبصورت انداز

Hiba Hiba
The Edge: Hyper insulated with MVHR to drastically reduce energy consumption, Boutique Modern Ltd Boutique Modern Ltd Moderne Esszimmer
Loading admin actions …

کھانے کا کمرہ گھر کا وہ اہم حصہ ہے جہاں مہمانوں کی آمد و رفت جاری رہتی ہے۔ اچھے معیار کے کھانے کے ساتھ اگر کھانے کے کمرے کی سجاوٹ بھی اعلیٰ انداز میں کی جائے تو کھانے کا لطف دوبالا ہو جائے۔ ہوفیفائی اس مزے کو دُگنا کرنے میں آپ کی مدد کرے گا اور آج اس آرکیکل میں آپ کے لئے ۵ ایسے سجاوٹ کے منصوبے پیش کرے گا جنہیں دیکھ کر آپ کی انکھوں کو ٹھنڈک محسوس ہو گی۔

سفید اور سُندر۔

سفید رنگ سادگی کی علامت ہے اور سادگی میں حسن ہے۔ اس کی بہترین مثال دی گئی تصویر میں پیش کی گئی۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سفید فرش، دیواروں کے ساتھ سفید کھانے کے میز نے کمرے کو کس قدر حسین بنا دیا ہے۔ بڑی بڑی کھرکھیاں قدرتی روشنی کے باعث کھانے کے کمرے کو رونق بخش رہی اور کھرکھی سے نظر آتا منظر اور میز پر پڑا سفید رنگ کا گولدان تازگی کا ماحول پیدا کر رہا ہے۔ سفید کے ساتھ استعمال کیا گیا نیلا رنگ کمرے کو مزید جان دے رہا اور کمرے کو مزید پرکشش بنا رہا ہے۔

​ایک ماڈرن اور انوکھا ڈیزائن۔

دی گئی تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں ایک خوبصورت کھانے کا میز خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں کتنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اگر آپ ایک بہترین ماڈرن کھانے کا کمرہ چاہتے ہیں تو رنگا رنگ سامان اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں، ایک میز آپ کے مقصد کی تکمیل کے لئے کافی ہے۔ اس طرح نا ہی بکھیڑے کا اندیشہ ہو گا اور تنگ جگہ بھی کھلی دیکھائی دے گی۔ میز کے اوپر لگا خوبصورت فانوس ماحول کو روشن بنا رہا ہے۔ہلکے رنگ کی لکڑی کا فرش، سفید میز کے ساتھ جچ رہا ہے۔

سادگی سے بھرپور، استعمال میں آسان۔

اگر آپ کے گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری نہیں اور گھر والے اپنے لئے ایک آرام دہ اور ماڈرن کھانے کا کمرہ چاہتے ہیں تو آپ اپنے باورچی کھانے کو ہی کھانے کے کمرے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح جگہ کی بچت بھی ہو گی اور میز پر سے سامان اٹھانے اور رکھنے میں بھی آسانی ہو گی۔ جیسا کہ دیکھایا گیا اینٹوں کی دیوار کی رنگت سے ملتا ایک خوبصورت لکڑی کا میز، ساتھ لکڑی کے اسٹائلش اسٹول اور اوپر لگے دو سفید لیمپ آپ کی خواہش کی تکمیل کر رہے ہیں۔

فائو اسٹار ہوٹل کا سما۔

اگر آپ شہنشاہوں کے جیسے شوق رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر آنے والا شخص آپ کے گھر کی خوبصورتی سے متاثر ہو اور ایسا محسوس کرے کہ وہ ایک مہنگے ترین ہوٹل میں بیٹھا کھانا کھا رہا ہے تو پیش کردہ تصویر، کھانے کے کمرے کو آپ کی خواہش کے مطابق سجانے کا ایک بہترین نمونہ ہے۔

​کم خرچ لیکن بہترین۔

کھانے کے کمرے کو سجانے کے لئے مہنگا سامان اکٹھا کرنے کی ضرورت نہیں۔ کم خرچ میں بھی ماڈرن اور خوبصورت فرنیچر حاصل کر کے آپ اپنی پسند کے مطابق کمرہ حاصل کر سکتے ہیں۔ لکڑی اور اسٹیل سے بنا یہ میز ۵ سے ۶ افراد کے لئے بہترین ہے۔

مزید جاننے کے لئے یہاں جائیے۔  ہمارے پیشہ واران ہمیشہ آپ کی خدمت کرنے کے لئے حاضر ہیں۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin