باتھ روم کے لیے چند آسان اور سستے ٹوٹکے

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Minimalistische Badezimmer Beton
Loading admin actions …

آج ہومی فائی پر ہم آپ کے باتھ روم کے لیے ایسے ٹوٹکے لائے ہیں جو آپ کے لیے باتھ روم کی صفائی، سجاوٹ اور بہت سے دوسرے کام آسان بنا دیں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ پڑھنے میں بے حد عام اور آسان لگنے والے کام آپ میں سے بہت سوں کے لیے نئے ہیں اور انہیں پڑھ کر آپ کے ذہن میں صرف ایک خیال آئے گا: یہ خیال مجھے خود کیوں نہیں آیا؟ آگے پڑھیے اور خود دیکھ لیجیے۔

1۔ لوشن اور شیمپو وغیرہ رکھنے کے لیے کچن کے مسالوں والے ریک باتھ روم میں لگائیں

یہ کم جگہ میں زیادہ سامان سمیٹ دیں گے۔دیوار میں لگے ہونے کے باعث یہ فرش پر جگہ نہیں گھیریں گے اور اسی لیے یہ تجویز بڑے چھوٹے ہر باتھ روم کے لیے کارآمد ہے۔

2۔ الماری کے دروازے کے پیچھے میگزین ہولڈر جوڑ کر اس میں ہیئر ڈرائیر رکھیں

homify Minimalistische Badezimmer Beton

ہم جانتے ہیں کہ آپ ہر وقت اپنی الماری میں ہیئر ڈرایئر اور بالوں کی دوسری مصنوعات کے لیے جگہ بناتے رہتے ہیں مگر جو چیز آپ نے اب تک نہیں سوچی تھی وہ یہ ہے کہ آپ کو یہ سامان الماری کے اندر گھسانے کے ضرورت ہی نہیں۔ آخر کو ان کے دروازے کب کام آئیں گے؟

3۔ نہانے کے لیے جاتے وقت شکنوں والے کپڑے ساتھ لے جائیں

شاور سے پیدا ہوتی نمی ان کی شکنیں مٹا دے گی۔

4۔ الماری کے دروازوں کے پیچھے میگنٹ لگائیں

اس طرح آپ ان پر ہئیر پنز، سیفٹی پنز، میک اپ برش اور دوسری لوہے کی چیزیں لگا سکیں گے اور آپ کا یہ ہمیشہ ادھر ادھر ہو جانے والا سامان پھر کبھی گم نہیں ہو گا۔

5۔ سامان رکھنے کی جگہ میں اضافے کے لیے دروازے کے اوپر بک شیلف لگائیں

homify Moderne Badezimmer

دروازے کی اوپر والی جگہ کو کبھی خالی مت چھوڑیں، یہ سامان رکھنے کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔ یہاں آپ کو خاص طور پر وہ اشیاء رکھنی چاہئیں جنہیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا مقصود ہو۔

6۔ ڈرائیر شیٹ سے شیشے کے دروازے صاف کریں

شاور کی شیشے کی دیواروں اور دروازے پر صابن کے نشان پڑ جانا عام سی بات ہے، مگر ڈرائیر شیٹ کی مدد سے انہیں آسانی سے صاف کر کے شیشے کو پھر سے چمکایا جا سکتا ہے۔

7۔ میک اپ اور دوسرا سامان رکھنے کے لیے میگنیٹک بورڈ لگائیں

یہ چھوٹے باتھ روم کے لیے بہترین ہے جہاں آپ زیادہ ریک یا الماریاں نہیں رکھ سکتے۔ اس سے بہت سا سامان دیوار پر منتقل ہو جائے گا اور آپ کا میک اپ بھی ایک جگہ سمٹ جائے گا۔

8۔ بڑا سا آئینہ لگا کر جگہ کو کشادہ بنائیں

آئینہ روشنی منعکس کرتا ہے اور اس وجہ سے جگہ کشادہ محسوس ہوتی ہے۔ چھوٹے باتھ روم کے لیے اس سے بہتر عنصر اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

9۔ علیحدہ علیحدہ تولیے لٹکانے کے لیے تولیے کی راڈ کے بجائے کوٹ لٹکانے والے ہک استعمال کریں۔

جب زیادہ لوگ ایک ہی باتھ روم استعمال کرتے ہوں تو یہ تجویز کام آئے گی کیوں کہ اس طرح سب کو اپنا اپنا تولیا ڈھونڈنے میں آسانی ہو گی۔اس کے علاوہ ہر ایک کا تولیا الگ رنگ کا ہونا چاہیے تا کہ وہ آپس میں مل نہ جائیں۔

10۔ اپنے تولیے کو فولڈ کرنے کے بجائے گول گول رول کریں۔

اس طرح یہ کم جگہ گھیرے گا اور آپ بےترتیبی سے بچے رہیں گے۔ صاف تولیے فولڈ کرنے کے بعد باتھ روم کے شیلف میں ترتیب سے رکھیں یا اگر شیلف میں جگہ نہ ہو تو کسی خوبصورت ڈبے کے اندر کاؤنٹر کے اوپر رکھیں۔

اس کے علاوہ دیکھیے: چھوٹے باتھ روم کے ڈیزائن پر اثر انداز ہونے والے عوامل۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin