دیوان خانے کے لیۓ موزوں ڈیزاين اور فرنیچرکا انتخاب کیسے کریں؟

Amjad Ali Amjad Ali
homify Klassische Wohnzimmer
Loading admin actions …

کیا آپ اپنے نیۓ گھر میں دیوان خانے کی نظم وضبط اورسجاوٹ سے متعلق فکرمند ہیں؟ یا آپ اپنے بوسیدہ اورپرانے دیوان خانے کوجدت طرازی اورتازہ اضافوں کے ساتھ نیي زندگی دینا چاہتے ہیں؟ تو ہماری تجویز ہے کہ آپ محض آرايشی منصوبوں پراکتفا نہ کریں۔ کلاسیکی اوربھولے بسرے تصورات سے متاثرجدید ڈیزاين اورآرايشی نمونے کافی مقبول ہوچکے ہیں۔ نوادرات یا قدیم ڈیزاين کے فرنیچراورتاریخی فن پاروں سے آراستہ دیوان خانہ باکمال ذوق کا آينہ دار ہے۔ 

رنگوں کا مسحورکن امتزاج

homify Klassische Wohnzimmer

منسلک تصویر میں سنہرے رنگوں سے مزين پتلے آينوں اورشیشوں سے آراستہ شاہانہ اندازکا یہ دیوان خانہ حقیقی طورپرمنفرد اورجدیداندازمیں سجایا گیا ہے۔ فرنیچر، الماریوں اور کھڑکیوں کے زاویۓ بیرونی منظرکے حساب سے مناسب اندازمیں سجایۓ گیۓ ہیں۔ 

روایتی فرنیچر کا سحر

اگرآپکوتاریخی اورپرانافرنیچردستیاب ہے یاکم ازکم انکے ڈیزاين مل سکتے ہیں تویہ ایک منفرداورلاجواب آرايشی حسن ہے۔  اگراس فرنیچرکا امتزاج کسی شاہانہ فانوس اور قالین کے ساتھ ہوتوبہار کا سما بنتا ہے۔ اس دیوان خانے کی سجاوٹ میں فرنیچرکی عمومی غلطیوں سے بھی اجتناب کیاگیا ہے۔

کلاسیکی صوفے خرید یۓ

اس تصویرمیں دیۓ گیۓ کلاسیکی سنہرا صوفہ کسی بھی معیارکے لحاظ سے دلکش کہلانے کا مستحق ہے۔ خوبصورت زاویوں سے ماہرانہ اندازمیں بنے اس صوفے کے آرام دہ گدے اورمنفرد تکیۓ اپنی مثال آپ ہیں۔ زندہ رنگوں کے ساتھ دیوان خانے کےدیگرلوازمات کا امتزاج صوفوں کے ساتھ ہو تو پیشہ ورانہ مہارت اورنفاست کا ثبوت ہوتا ہے۔ اس دیوان خانے کوگھریلوسجاوٹ کے پیشہ ورماہرین نے ڈیزاين کیا ہے۔

آينوں کی فنکاری

تصویرمیں واضح دیوان خانے کا حسن دیوار پہ نصب آينوں اور متناسب روشنی کے ساتھ اجاگرکیا گیا ہے۔ جواس منظرمیں انفرادیت اور فنکارانہ نظم وضبط کی غمازی کرتا ہے۔

دیوان خانے کے لیۓ انتخاب کا معیار

دیوان خانے کے لیۓ ملے جلے رنگواور نفیس امتزاج والے سامان کا ہی انتخاب کیجیۓ۔ لکڑی، چمڑہ اورمصنوعی یا قدرتی ریشم امتزاج کے ساتھ ہوں توبے مثال منظرپیش کرتا ہے۔ کیا آپ قالین کے روح افزا رنگوں اورگدوں کے امتزاج سے متاثر نہیں ہیں‏؟ 

جدید فرنیچرکا انوکھا تصور

جدید دیوان خانہ انٹرنیٹ سہولیات اورٹی وی وغیرہ کے بغیرادھورارہےگا۔ زیرمشاہدہ تصویرمیں فرنیچرکا جدید انداز دکھایاگیا ہے۔ جو نہ صرف کم جگہ گھیرتے ہیں بلکہ پايدار بھی ہیں۔ اس کے ساتھ منفرد اور خوبصورت بھی ہیں۔ دیواروں سے لیکرفرش اورفانوسوں تک مستقبل کی عکاسی کرتی یہ دیوان خانہ آيندہ آرایشی ماہرین کا ہدف ہوگی۔  

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin