گھر کی مناسبت سے کھانے کے کمرے میں لگے میز اور کرسیوں کے 10 ڈیزائن

M Usman M Usman
Dining Rooms & Breakfast Nooks, Clean Design Clean Design Moderne Esszimmer
Loading admin actions …

کھانے کے کمرے میں میز کو مرکزی مقام حاصل ہوتا ہے، اس لئے میز کا بھی ایسا ہی لاجواب اور خوبصورت ہونا لازمی ہے۔ کھانے کے کمرے کو سجانے کے لئے آپ کو ایک اچھا میز، چند کرسیاں اور اعلیٰ قسم کی روشنیاں درکار ہوتی ہیں لیکن ایک متوازن اور مناسب ڈیزائن اتنا آسان بھی نہیں ہے۔ میز کی بناوٹ، کرسیوں کا انداز اصل میں آپ کے ذوق کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اسی خیال کے ساتھ ہومی فائی آپ کو 10 نئے آئیڈیاز پیش کرتا ہے جو اندرونی آرائش کے ماہرین کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ان کو دیکھ کر یقیناً آپ بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں بہت سی غلطیاں سے بچ سکتے ہیں۔ لہذا دیکھنا شروع کیجئے اور اپنے کھانے کے کمرے کو خوب سے خوب تر بنائیے۔

1. لکڑی کا سادہ میز

ایک طرف بینچ اور دوسری طرف کرسیاں، میز پر رکھا گیا پودا اور اوپر فانوس یقیناً ایک شاندار جگہ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ میز سادہ طرز بناوٹ کا ہے مگر مجموعی طور پر کلاسیکل نمونہ ہے۔ دیوار سے ساتھ لگی پینٹنگ اس جگہ کو رنگین اور خوبصورت بناتی ہے۔

2. آرادم دہ کرسیاں

قدرتی انداز کے اس میز کے ساتھ کرسیاں آرام دہ اور عمدہ نمونے کی ہیں۔ باورچی خانے کے اندر لگا یہ مضبوط لکڑی کا میز اور اپنے قدرتی انداز میں نہایت خوبصورت ہے۔ میز کے اوپر فینسی اور دیدہ زیب روشنیاں رات کے لئے کافی ہیں۔

3. جدید اور نفیس ڈیزائن

سفید رنگ کے میز کی ٹانگیں سٹائلش ہیں کرسیوں کا انداز جدید اور نفیس ہے۔ بظاہر یہ پتلی سی کرسیاں ہیں مگر مضبوط ہیں۔ مگر میز اور کرسیاں کافی نہیں ہیں آپ کے کھانے کی جگہ کو مکمل کرنے کے لئے (TONO DESIGN) کی جانب سے ٹوکری کے اندر لگا بلب مہانوں کو حیران کر دینے کے لئے  کافی ہے۔

4. وقت کے تقاضوں کے عین مطابق

باورچی خانے کے ساتھ بنا یہ کھانے کا ٹیبل اور باورچی خانے کے کاؤنٹر کے ساتھ لگی کرسیاں وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ صبح صبح عموماً ہم سب جلدی میں ہوتے ہیں اس لئے ناشتے کے لئے کاؤنٹر اچھی جگہ ہے۔ لکڑی کی یہ اونچی کرسیاں اچھا انتخاب ہیں۔

5. فائیو سٹار

کھانے کا یہ کمرہ شاہانہ اور پوش انداز کا حامل ہے۔ شیشے کا عمدہ میز اور اعلیٰ پائے کی کرسیاں، اوپر لگا فانوس اور سامنے موجود رنگدار پینٹنگ اس کھانے کے کمرے کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔

6. سب سے اعلیٰ

ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ باہر کے نظارے کے ساتھ موجود کھانے کا کمرہ سب سے بہترین انتخاب ہے۔ لکڑی کا پالش شدہ یہ میز اور خوبصورت قالین کے اوپر یہ آرام دہ کرسیاں اس ترتیب کو سب سے اعلیٰ بناتی ہیں۔

7. کیفے ٹیریا

اس میز کے ساتھ لگے بینچ اور کرسیوں کو دیکھ کر لامحالہ کیفے ٹیریا کا خیال ذہن میں آتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ سادہ انداز آپ کے گھر میں لگایا جا سکتا ہے، ایسے گھر جہاں جگہ کی تنگی ہو وہاں یہ سٹائل سب بہتر حل ہے۔

8. ایسی غلطیاں نہ کریں

کئی جگہ دیکھا گیا ہے کہ کھانے کی میز پر نیچے لٹکا کر ایک سپاٹ روشنی پھینکی جاتی ہے، جو کھانا کھانے کے عمل کو متاثر کرتی ہے۔ اس لئے ہومی فائی کا مشورہ ہے کہ مناسب اور چاروں طرف پھیلی ہوئی روشنی بہترین حل ہے۔

9. شائستہ انداز

کانفرنس میز کی طرح مضبوط پالش کیا ہوا یہ کھانے کا میز دلکش نظر آرہا ہے۔ نئے انداز کی یہ کرسیاں خوبصورت اور پُرسکون ہیں جن پر بیٹھ کر آپکے مہمان فخر محسوس کریں گئے۔ سجاوٹ کے بنیادی اصول کے طور پر یہاں بھی میز کو پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

10. گول میز

لمبے اور مستطیلی میز تو آپ نے دیکھ ہی لئے اب پیش ہے گول میز جس کے اردگرد چار افراد آرام سے بیٹھ سکتے ہیں۔ ایک کورس کے کھانے کے لئے ایسے میز مفید ہیں۔ سٹائل اور مضبوطی کی مثال لئے یہ کرسیاں دلفریب لگ رہی ہیں۔

مزید دلکش آئیڈیاز کے لئے تھوڑی جگہ میں کھانا کھانے کی شاندار تراتیب ضرور دیکھئے۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin