مرکزی دروازہ کا نقشہ اور ڈیزائن کا انتخاب کرتے وقت چند ضروری ذہن نشین رکھنے والی باتیں

usranaz usranaz
Casa H, Mader Arquitetos Associados Mader Arquitetos Associados Minimalistische Fenster & Türen
Loading admin actions …

جب ہم کسی کے گھر جاتے ہیں یا کوئی رشتہ دار مہمان بن کر ہماری دعوت پر ہمارے گھر آتے ہیں تو پہلی نظر اور پہلا تاثر جو ہمارے گھر کے بارے میں قائم ھوتا ھے وہ ہمارا گھر کے مرکزی دروازہ کو دیکھ کر پیدا ھوتا ھے۔ مرکزی دروازہ ہی اس گھر میں رہنے والے لوگوں کے ذوق اور پسند کی نمائندگی کرتا ھے۔ اس لئے ہمارے گھر کا بیرونی یا مرکزی دروازہ ایسا ھونا چاہئے جس کو دیکھ کر ہمارے اور ہمارے گھر کے بارے میں اچھی رائے قائم ھو سکے۔

ھومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کے لئے ایسے خوبصورت اور دلکش ڈیزائن لے کے آرہے ہیں جن کو دیکھ کر آپ اپنے گھر کے مرکزی دروازہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر مجبور ھو جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے گھر کے لئے بہترین اور پسند کے مطابق جدید طرز کا ڈیزائن بھی منتخب کر سکیں گے۔

تو پھر انتظار کس بات کا! آیئے ان خوبصورت اور دلکش ڈیزائنوں کو دیکھتے ہیں اور اپنے گھر کے لئے ایک اچھا سا ڈیزائن منتخب کرتے ہیں۔

1۔ روائتی مگر دلکش انداز

اس قسم کے روائتی  ڈیزائن میں  پرائیویسی زیادہ قائم نہیں رہ سکتی مگر اپنی خوبصورتی کی بناء پر سکولوں کالجوں اور کمپنیوں کے بیرونی دروازوں کے لئے یہ ڈیزائن بہت مقبول ھے۔

2۔ لکڑی اور شیشے کا کمال

دروازوں کے لئے لکڑی کا استعمال ہر دور میں مقبول رہا ھے۔ آ ج کے جدید دور میں بھی لکڑی کے دروازوں کو بہت پسند کیا جاتا ھے۔ اس دروازے کے ساتھ شیشے کی کالمی آرائش اس دروازے کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ھے۔ بیرونی دروازے کے ساتھ پھولوں اور پودوں کا استعمال ایک خوشکُن اضافہ ھوتا ھے۔

3۔ مرکزی دروازہ گیراج کے طور پر

آپ اپنے گھر کے مرکزی دروازے  کے ساتھ ہی گیراج کا سیٹ اپ تشکیل دیں، اور عام گزر گاہ کے لئے مرکزی دروازے کے ساتھ چھوٹا سا دروازہ الگ سے ڈیزائن کریں۔ اس سے گاڑی کو محفوظ کرنے میں بھی سہولت رہے گی اور گھر میں داخلے کے لئے بھی آسانی رہے گی۔ اس ڈیزائن کا آج کل بہت رجحان پایا جاتا ھے۔

4۔ سرکنے والے دروازے

آج کل جگہ کی کمی کا ہر گھر میں مسئلہ رہتا ھے ایسے میں اگر بڑے بڑے روائتی دروازے تشکیل دیئے جایئں جو کہ باہر کی طرف کھُلتے ہیں تو یہ بہت زیادہ جگہ کو گھیر لیتے ہیں۔ اس لئے ہم آپ کو سرکنے والے دروازوں کا مشورہ دیں گے۔ دروازوں کے ایسے ڈیزائن جدید ھونے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی ھوتے ہیں اور جگہ کی کمی کا مسئلہ بھی نہیں رہتا۔

5۔ چھت کے ساتھ مرکزی دروازہ

مرکزی دروازہ کے اس قسم کے سٹائل میں برآمدہ کو بھی تخلیق کیا جاتا ھے۔ جس سے دروازہ کے ساتھ چھت بھی مزین کی جاتی ھے۔ ایشیا میں اس قسم کے سٹائل کو کافی پسند کیا جاتا ھے۔ 

6۔ آہنی مضبوط سرکنے والا بیرونی دروازہ

آہنی دروازے حفاظت کے لحاظ سے زیادہ محفوظ تصور کئے جاتے ہیں۔ لوھے کے دروازوں کے بہت سے ڈیزائن مارکیٹ میں آ چکے ہیں۔ دروازے کی مناسبت سے بیرونی دیوار میں بھی لوھے کی سلیپ والا ڈیزائن شامل کریں، یہ آپ کے گھر کی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے ساتھ مضبوطی بھی فراہم کرے گا۔

7۔ آہنی سلیب پر مشتمل اندر کی طرف کھُلنے والا دروازہ

لکڑی کی طرح دروازوں میں لوھے کا استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ھے، کیوں کہ یہ مضبوط ھوتے ہیں اور کسی بھی سٹائل میں بنائے جا سکتے ہیں۔ دروازے کے اوپر سیمنٹ سے بنا شیڈ ایک الگ ہی منظر پیش کر رہا ھے۔

8- بڑا اور مضبوط

اگر آپ کے گھر کا دروازہ بڑا اور مضبوط ھو گاتو یہ دیکھنے والے پر اپنا تاثر چھوڑے گا۔ بڑے دروازے کا بڑا اور خوبصورت ڈیزائن گھر کے بارے میں اچھی رائے قائم کرنے میں مدد دیتا ھے۔  عام طور پر اس قسم کا سٹائل بڑی حویلیوں، فارم ھاؤس اور بڑے گھروں کے مرکزی دروازوں کے لئے ذیادہ موزوں رہتا ھے۔

9۔ دروازے کے ساتھ بالکونی کا انتظام

یہ سٹائل بہت خوبصورت ھے اور زیادہ فعال بھی ھے۔ اس طرز کے ڈیزائن میں دروازے کے ساتھ گیراج اور اس کی چھت پر بالکونی تخلیق کی گئی ھے۔ اس لحاط سے یہ بہت فعال اور دلکش سٹائل ھے۔ 

10۔ کریم اور سفید رنگ کا دلکش ملاپ

دروازہ کا رنگ نہائت اہمیت رکھتا ھے۔اس لئے اس کے رنگ کے انتخاب میں خاص احتیاط کرنی چاہئے۔ کریم رنگ کی بیرونی دیواروں کے ساتھ سفید رنگ کا مرکزی دروازہ ایک خوبصورت منظر پیش کر رہا ھے۔

11۔ سرمئی رنگ کے ساتھ لکڑی کا دلکش انداز

لکڑیایک ایسا عُنصر ھے جس سے انتہائی دلکش ڈیزائن مرتب کئے جا سکتے ہیں اس لئے لکڑی کو مرکزی دروازہ کے لئے بہت پسند کیا جاتا ھے۔ آپ ماڈل میں دیکھ سکتے ہیں کہ سمئی رنگ لکری کے دلکش ڈیزائن میں بہت نکھار پیدا کر رہا ھے۔

12۔ سرکنے والا لکڑی کا بڑا پھاٹک

اس قسم کے ڈیزائن عموما’ فارم ھاؤس یا دیہی علاقوں کی بڑی بڑی حویلیوں میں استعمال ھوتے ہیں، یہ ایک روائتی مگر دیہی ڈیزائن ھے۔ اس بڑے سے پھاٹک نما دروازے کو کھولنے اور بند کرنے کے لئے زمین پر ریلنگ نصب کی جاتی ھے جس پر یہ سرکتا ھے اور بہت آسانی سے بند اور کھولا جا سکتا ھے۔

13۔ لکڑی کے نقش و نگار سے مزین خوبصورت دروازہ

یہ بھی دیہی  طرز کا بہت مقبول اور بہت خوبصورت سٹائل ھے۔ لکڑی کے دروازے پر خوبصورت نقش و نگار کُندہ کئے گئے ہیں عموما’ یہ بادشاہوں کے دور میں بہت مقبول ھوا کرتے تھے مگر آج کے جدید دور میں بھی ان کی مقبولیت اور خوبصورتی میں کوئی کمی نہیں آئی۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin