کورین کیا ہے؟ اسے گھر میں استعمال کرنے سے پہلے کن باتوں کا علم ہونا ضروری ہے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Гостиная в стиле лофт, Solo Design Studio Solo Design Studio Industriale Wohnzimmer
Loading admin actions …

بازار میں نت نئے مواد کی آمد ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے بارے میں جانیں اور ان سے فائدہ اٹھائیں۔ چلیے اس آئیڈیا بک میں ان میں سے ایک خاص مادے کی بات کرتے ہیں جو خاصا مشہور ہے مگر عین ممکن ہے کہ آپ ابھی تک اسے واضح طور پر سمجھ نہ پائے ہوں۔ ہم کورین کی بات کر رہے ہیں اور ہم آپ کو بتائیں گے کہ یہ کیا ہے، کیوں استعمال ہوتا ہے اور کب استعمال ہوتا ہے۔  سخت سطحوں کے لیے بنایا گیا یہ مصنوعی مادہ  ڈوپونٹ نےتخلیق کیا ہے۔  یہ 1/3 حصہ اکریلک گوند (پی ایم ایم اے) اور 2/3 حصہ ایلومینیم ہائیڈروآکسائیڈ سے مل کر بنا ہے۔  ان تکنیکی معلومات کے علاوہ آپ یہ بھی جاننا چاہیں گے کہ یہ گھر کے اندرونی ڈیزائن میں کس طرح معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ گھر کے لیے فرنیچرخرید رہے ہیں اور یہ مواد خریدنے کی اہلیت رکھتے ہیں تو اس کی خصوصیات، فوائد، نقصانات اور قیمت کے بارے میں جاننا فائدہ مند  ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ اسی سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہ مواد فیشن ایبل ہونے کے علاوہ پائیدار بھی ہے۔

1۔ کورین کیا ہے؟

اگر ہم تاریخ پر نظر دوڑائیں تو کہہ سکیں گے کہ یہ مواد پہلی بار 1963 میں سائنس دانوں ڈوپونٹ ڈون سلوکم اور جورج مین نے بنایا تھا۔ پہلے پہل اسے کورین کہہ کر بیچا گیا اور دو سال بعدڈوپونٹ کی یرک فیکٹری میں کورین پلیٹیں بننا شروع ہوئیں۔ 1970 میں اس کی تخلیق کے عمل کو بدلا گیا اور اسے تیزاب کا مقابلہ کرنے کے لائق بنایا گیا۔ اس نئے فارمولے نے اسے نیم شفاف بنا دیا، جس سے اس کا سجاوٹ میں استعمال آسان ہو گیا۔ 1974 میں پہلی سانچوں میں ڈھلی اشیاء بنیں اور 1981 میں نہ نظر آنے والے جوڑ نمودار ہوئے۔ اب 2014 میں مواد پر رنگوں کی تصاویر لگائی جانے لگیں ۔

ہم نے جانا کہ کورین اپنی موجودہ شکل تک کیسے پہنچا۔ اس کی نمایاں خصوصیات اس کا آسانی سے مڑ جانا،  نظر آنے والے جوڑ ختم کر دینا  اور نیم شفاف ہونا ہے۔  اس کی سختی اور خراشوں سے محفوظ ہونے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

2۔ خصوصیات اور فوائد

1۔ یہ مواد بیرونی چیزون کے لیے اچھا ہے جس پر بالائے بنفشی شعاعوں کا اثر نہ ہوتا ہو۔

2۔ جوڑ مٹانے کے لیے کورین کے ٹکڑے ایک خاص گوند سے آپس میں جوڑے جاتے ہیں جس سے چیزیں  ایک جیسی لگتی ہیں۔ 

3۔ یہ مسام دار نہیں ہے۔چھوٹا موٹا نقصان خراشیں نہ ڈالنے والے کلینر یا  ریگ مال سے مٹایا جا سکتا ہے۔ اسے گھر میں ہی ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ کیوں کہ یہ یکساں قسم کا مواد ہے، اسے لکڑی کی طرح ہی ریگ مال پھیر کر اصلی شکل میں واپس لایا جا سکتا ہے۔  

4۔ یہ بے حرکت مواد ہے اور آگ لگنے کی صورت میں اس سے نکلتا دھواں زہریلا نہیں ہو گا۔  

5۔ اس کو بڑھئی کے آلات کی مدد سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ 

6۔ یہ نیم شفاف ہے۔ اس لیے اسے لیمپس میں، جدید فرنیچر میں اور روشنیون سے چمکنے والے سجاوٹی ٹکڑوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ، جیسا کہ ہم نیچے دیکھیں گے۔ 

7۔ یہ واٹر پروف اور اینٹی بیکٹیریل ہے، جس کی وجہ سے اسے ہسپتالوں، لیبارٹریوں، غسل خانوں ، سرجری کرنے والے حصوں  اور دوسری ایسی جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں مکمل صفائی کی ضرورت ہو۔

3۔ نقصانات

ہر تیار کردہ چیز کی طرح اس کے بھی کچھ نقصانات ہیں۔سب سے پہلا اس کی قیمت ہے، مگر ہم آپ کو کچھ اور نقصانات بھی بتائیں گے۔

1۔ اسے کاؤنٹر پر استعمال کرنہ نقصان دہ ہے کیوں کہ یہ گرمائش میں پگھلتا ہے۔ (کہتے ہیں کہ یہ 205 ڈگری تک نہیں پگھلتا) 

2۔ اس میں خراشیں پڑ سکتی ہیں۔یہ سخت لکڑی جتنا سخت ہے مگر پتھی سے بنے مواد جیسا کہ گرینائٹ اور دوسرے مصنوعی مرکبات سے کمتر ہے۔ 

3۔ کچھ کیمیکلز اسے نقصان دے سکتے ہیں جیسا کہ ایسی ٹون اور کچھ اور محلول۔

4۔ دیکھ بھال

اس مواد سے بنے فرنیچر کو زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوتی کیوں کہ مسام دار نہ ہونے کے باعث اس پر لگنے والے دا‏غ جذب نہیں ہوتے اور آسانی سے صاف ہو جاتے ہیں۔ اس فائدے اور جوڑوں کی غیر موجودگی کے باعث کورین سطحوں کی صفائی آسان ہے اور جراثیم سے بچاؤ ممکن ہے۔  اس لیے اس مادے کو ضروری صاف جگہوں میں استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ آپریشن تھیٹر۔ اگر آپ درجہ حرارت کا خیال رکھیں تو آپ اسے اپنے باتھ روم اور کچن میں بھی آرام سے استعمال کر سکتے ہیں۔

5۔ مواد کی قیمت

نیا مواد مختلف رنگوں اور ڈیزائن میں دستیاب ہے۔ کورین سے فرنیچن ڈیزائن کرتے وقت اس کی قیمت اس کے ڈیزائن اور چوڑائی پر منحصر ہے۔ اگر فرنیچر سیدھا ہو، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے تو یہ سستا ہو گا۔ اس کی قیمت بہتر ہو گی اگر آپ عام استعمال کیا جانے والا سائز چنیں، جیسا کہ کاؤنٹر کی چوڑائی 60cm رکھیں۔ تو قیمت اے کا سب سے بڑا نقصان ہے مگر آپ کو اس کے فائدے اور 10 سال کی گارنٹی کو بھی دیکھنا چاہیے۔

6۔ کورین کچن میں

جدید کچن میں مختلف سطحوں اور کاؤنٹر پر کورین کمال لگتا ہے۔آپ بہت سے رنگوں اور ڈیزائنوں میں سے چناؤ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے فرش اور دیواروں کی ٹائلوں سے ملتا جلتا ڈیزائن چن سکتے ہیں۔

ہر اس مواد کی  طرح جو پتھر سے نہیں بنا، آپ کو خیال رکھنا ہو گا  کہ آپ کاؤنٹر پر تیز گرم برتن نہ رکھیں کیوں کہ زیادہ حرارت سے اس پر داغ لگ جائے گا اور یہ پگھل بھی سکتا ہے۔اسی لیے کچن میں گرم دیگچی کے لیے خاص  جگہ ہونا ضروری ہے تا کہ جگہ اور فرنیچر کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

کورین باتھ روم میں

کورین پلیٹوں اور ٹکڑوں دونوں صورتوں میں بنایا جاتا ہے۔ پلیٹون میں یوہے کی ٹیپ کے اوپر ایلومینیم اور گوند ذالی جاتی ہے اور اسے ایک ٹھنڈی سرنگ سے گزارا جاتا ہے۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد باتھ روم کاؤنٹر کے حساب سے اس کے کنارے کاٹے جاتے ہیں۔ اس کی موٹائی 6 اور12mm رکھی جاتی ہے۔

اس مواد سے باتھ رومکی ٹائلیں، سنک اور باتھ ٹب بنائے جا سکتے ہیں۔ کورین ٹوائلٹ سانچوں میں ڈھلےاور کاؤنٹر سے جڑے ہوتےہیں۔ چوکور کے علاوہ گول اور بیضوی ڈیزائن بھی مختلف سائز میں موجود ہیں۔اسے چینی یا شیشے کے واش بیسن کے ساتھ لگایا جاتا ہے۔ باتھ روم میں کورین کے استعمال کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ مسام دار نہیں، سو اس میں نہ پانی جاتا ہے اور نہ ہی جراثیم۔

8۔ کورین لاؤنج میں

اگر آپ اس تصویر کی طرح کورین کے استعمال سے  اپنے لاؤنج کو جدید بنانا چاہتے ہیں تو آپ کورین سے بنے سوفے پر کشن رکھ کر کمرے کو خاص بنا سکتےہیں۔ اس قسم کے ڈیزائن کمرے کی سٹائل اور سائز کے حساب سے بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ داغوں سے پاک، صفائی اور دیکھ بھال میں آسان ہے۔  کشن کے ساتھ ملا کر آپ کوئی جدید اور نیا سا ڈیزائن بنا سکتے ہیں۔

جانئے: مجھے ایک صحن کی تعمیر کے لیے کتنی رقم درکار ہے؟

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin