باورچی خانے کی صفائی کی ۶ حیران کن ترکیبیں

Shahtaj Shahtaj
homify Industriale Küchen
Loading admin actions …

ایک اچھا باورچی خانہ چاہے جدید ہو یا دیہاتی ہر خاتون خانہ کی آنکھوں کا خواب ہوتا ہے، جہاں تصور میں وہ خود کو اس جگہ اعلی منصب پر فائز دیکھتی ہے اور تصور ہی میں وہ اپنے آپ کو اس جگہ حکمرانی کرتے ہوئے محسوس کرتی ہے۔ اگر خوش قسمتی ہے ایک اچھا باورچی خانہ کسی کو مل جاتا ہے تو اس کی صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا بھی ایک بڑا کمال ہے، جو اگر توجہ سے اس پر دھیان دیا جائے تو ایک آپ کے ہاں آنے والے مہمان کو ایک صاف ستھرا اور چمکتا ہوا باورچی خانہ دیکھنے کو مل سکتا ہے آئیے ہم آپ کو باورچی خانے کی صفائی کے طریقے بتاتے ہیں۔

۱۔ پھیلاوا سمیٹ کر رکھنا

باورچی خانے کو کام کے ساتھ ساتھ اگر سامان اور اشیاء کو سمیٹ کر رکھا جائے تو اس سے بھی صفائی کا اچھا تاثر ملتا ہے اور آپ اس طرح بکھری اشیاء کو سمیٹ کر اچھا تاثر دے سکتے ہیں۔

۲۔ کوڑے دان

باورچی خانے کے کسی کونے میں ایک اچھا ڈھکن والا کوڑے دان رکھ دیں جو ذرا اچھے رنگ میں بھی ہو تاکہ اس میں کوڑا پھینکتے ہوئے طبیعت میں خوشگوار اثر پڑے۔ اور اِدھر اُدھر پھیلا ہوا کوڑا نظروں کو کچھ اچھا تاثر نہیں دیگا۔

۳۔ الماریوں کی صفائی

باورچی خانے میں بنی ہوئی الماریوں کو ہفتے پندرہ دن میں ایک بار اندر سے صاف کرلیا جائے تو کیڑوں مکوڑوں کو مستقل رہنے کی جگہ نہیں ملتی اور وہ اس جگہ سے کوچ کر جاے ہیں۔

مزید معلومات اور مشوروں کے لئے ہمارے ہومیفائی کے پیشہ وروں سے رابطہ کریں!

۴۔ برتنوں کی صفائی

استعمال شدہ برتنوں کو اگر فوری دھو لیا جائے تو اس طرح بھی باورچی خانہ صاف ستھرا لگتا ہے۔ کسی اچھے ڈٹرجنٹ یا لیمن بار سے برتن دھونے سے ان میں خوشگوار مہک آ جاتی ہے جو مزاج کو تر و تازہ کردیتی ہے۔

۵۔ سرف، بلیچ سے صفائی

کاٴنٹرز اور باورچی خانے کی دیواروں اور فرش کی صفائی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ باورچی خانے کے دیگر حصوں کی۔ ان کو چمکانے کے لئے سرف اور بلیچ کا استعمال کیا جائے تا کہ یہ جگہیں میلی اور چکنی نظر نہ آئیں۔ زیادہ چکنائی اور میلی جگہوں کو صاف کرنے کے لئے بلیچ اور سرف کا استعمال اس لئے بھی ضروری ہے تا کہ کم وقت میں یہ صفائی ہو جائے اور آپ کا باورچی خانہ چمک اٹھے۔

۶۔ فنائل اور جراثیم کش کیمیکل کا استعمال

کام ختم کرنے کے بعد باورچی خانے کی نالیوں میں اور کونوں میں فنائل کے پانی کا چھڑکاؤ کرنے سے نالیوں کی مخصوص بو کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور صاف ستھری جگہ محسوس ہونے لگتی ہے جس سے طبیعت میں بھاری پن محسوس نہیں ہوتا۔ فنائل وغیرہ کی مخصوص خاشبو سے لال بیگ اور مکھیاں وغیرہ بھی نہیں آتی۔ کچھ مدت کے بعد نالیوں میں اگر تیزاب ڈالا جائے تو نہ صرف نالیاں صاف ہوجاتی ہیں بلکہ اس میں موجود چکنائی بھی ختم ہوجاتی ہے اور پانی کی نکاسی آسان ہوجاتی ہے۔

مندرجہ بالا طریقوں کے استعمال سے نہ صرف یہ کہ آپ ایک صاف ستھرے باورچی خانے کے مالک بن سکتے ہیں بلکہ اس میں موجود صفائی کی وجہ سے آپ اور آپ کے افراد خانہ بھی صحت مند رہ سکتے ہیں۔ 

باورچی خانے سے متعلق جانیں: باورچی خانے کے اسٹوریج کے حل جو آپ کو یقین کرنے کے لئے دیکھنے چاہئے!

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin