اپنے باغیچے کو فنگشوئی کے مطابق کیسے سجائیں

Farheen Farheen
ESPAÇO LA CAZA / SEDE SIMONE FLORES ARQUITETOS & ASSOCIADOS, Simone Flores Arquitetos & Associados Simone Flores Arquitetos & Associados Gewerbeflächen
Loading admin actions …

ہم اکثر اپنے گھروں کو فنگشوئی کے اصولوں کے مطابق بناتے ہیں لیکن اپنے باغیچے پر کبھی آپ  نے ان اصولوں کو لاگو کرنے کا سوچا ہے؟ جیسا کہ آپ جانتے ہیں فنگشوئی کے مطابق آپکو اپنے گھر کی اندرونی اور بیرونی توانائی میں توازن برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ تاہم فنگشوئی لیدر کا مقصد قدرتی لہروں کو برقرار رکھنا ہوتا ہے اسلیئے یہ باغیچے پر اپلائی ہوتی ہے، اسلیئے اگر آپ ۱۰۰فیصد فنگشوئی باغیچہ چاہتے ہیں تو آپکو ان سادہ چھے اقدام کو فالو کرنا ہوگا ، باغیچے کی جسامت کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

روشنی

فنگشوئی کے مطابق روشنی بہت ضروری ہے۔ باغیچے میں روشنی بہت ہوتی ہے لیکن رات کا کیا؟ رات کے لیئے باغیچے میں سولر روشنی لگائیں یہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ خرچے میں بھی کم ہے۔ا سی طرح اپنی راہداری کو سجانا نہ بھولیں کیونکہ یہ بھی فنگشوئی کے اصولوں کا اہم حصہ ہے

پانی کا عنصر ضروری ہے

فنگشوئی کے مطابق پانی بنیادی پانچ عناصر میں سے ایک ہے اور بہت ضروری ہے۔اسلیئے باغیچے میں پانی کا بہا بہت ضروری ہے ۔ یہ اپنے باغیچے میں ایک فوارہ لگانےکا اچھا طریقہ ہے لیکن فوارہ چنتے وقت اسکی مضبوطی کا دھیان رکھیں لکڑی یا سیمنٹ کا فوارہ خریدیں اور آپکا فوارہ بھی تصویر میں دکھائے گئے فوارے جیسا ہے تو اس میں گرے پتوں کو اچھی طرح صاف کریں کیونکہ گندگی سے اچھی توانائی زائل ہوسکتی ہے

تازہ رنگ برنگے پھول

فنگشوئی سے توانائی بڑھتی ہے لیکن اسکے لیئے پھول تازہ اور صحت مند ہونے چاہیں۔ مختلف طرح کے موسمی پھول لگائیں تاکہ آپکا باغیچہ رنگ برنگا اور شاندار لگے۔ ایک فنگشوئی باغیچے کو تازہ ، شاندار  ہونا چاہیے۔

تجویز: لیونڈر کا پودا اسکے لیئے بہت اچھا ہے اسکی خوشبو اور جسامت بہت اچھی ہوتی ہے

سفید پھول

homify Moderner Garten

آپکا باغیچہ رنگ برنگا ہوسکتا ہے لیکن فنگشوئی کا من پسند رنگ سفید ہے اسلیئے سفید رنگ کو چنیں یہ امن، سلامتی کا رنگ ہے۔ سفید عملی لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔ جامنی اور نیلا رنگ دولت کو ظاہر کرتا ہے ۔ سرخ اور گلابی رنگ رومانس کو ظاہر کرتا ہے۔ ایک اچھا امتزاج چنیں تاکہ وہ ایک شاندار ہم آہنگی پیدا کرسکیں

باغیچے میں گول شکلیں بنائیں

homify Moderner Garten

فنگشوئی کے مطابق باغیچے کو بہت زیادہ مستطیل یا سیدھا نہیں ہونا چاہیے۔ ایک باغیچے کو کسی شکل سے مشابہ ہونا چاہیے جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے تاکہ اس میں سے توانائی کا گزر ہوسکے۔چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر دھیان دیں تاکہ اس سے آپکے ذائقے کا پتہ لگ سکے

مختلف قدرتی اشیا کا اکٹھا کریں

کیا آپکو پتا ہے کہ باغیچے کا درمیانی حصہ خالی رہنا چاہے؟ اسلیئے آپ کو اس جگہ پر کوئی پودا ، درخت نہیں لگانا چاہیے۔ اس طرح توانائی گردش کرتی رہتی ہیں۔ ایک اور تجویز یہ ہے کہ قدرتی عناصر سے اپنے باغیچے کو سجائیں۔ اگر ممکن ہو تو پتھروں اور کنکروں سے راستہ بنائیں۔ باغیچے کے فرنیچر کے لیئے بھی قدرتی میٹریل کا انتخاب کریں۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin