وہ دس کام جو گھر صاف رکھنے والے لوگ ہمیشہ کرتے ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Moderne Arbeitszimmer
Loading admin actions …

بے ترتیب گھر کی جگہ اور علاقہ جیسا بھی ہو، یہ نظروں کو نہیں بھاتا۔ عام طور پر ہم سب ایک صاف ستھرا گھر یا اپارٹمنٹ پسند کرتے ہیں۔ یہ چھوٹے گھروں یا اپارٹمنٹس میں مزید نمایاں ہوتا ہے جو اس جدید دور میں بے حد مقبول ہیں۔ اسی لیے اس آئیڈیا بک میں ہم آپ کو ان دس چیزوں کی فہرست فراہم کریں گے جو آپ کو گھر کی صفائی کرنے اور اسے قائم رکھنے میں مدد دیں گی۔

چلیں مان لیتے ہیں، ہم میں سے بہت کم لوگ گھر صاف کرنا اور اس کی ترتیب قائم رکھنا پسند کرتے ہیں کیوں کہ یہ وقت اور کوشش لینے والا کام ہے۔ مگر ہمیں یقین ہے کہ صفائی کی عادتوں کی یہ فہرست آپ کے خیالات بدل دے گی کیوں کہ یہ دکھاتی ہے کہ صاف ستھرا گھر حاصل کرنا اتنا بھی مشکل نہیں۔ چلیے ایک نظر ڈالتے ہیں!

1۔ سامان نظروں سے دور رکھنا

homify Skandinavische Arbeitszimmer

یہ ترکیب بے حد آسان ہے مگر آپ اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ آپ بہت سا سامان اکٹھا کر سکتے ہیں، بس اسے نظروں سے دور رکھیں۔ چیزیں الماری میں، سامان کے ڈبے یا پردے کے پیچھے رکھیں۔ اس تصویر کو دیکھیں۔ یا نمائشی صندوق ہیں مگر سامان رکھنے کے لیے جگہ بھی مہیا کرتے ہیں۔

2۔ ایک صاف ہال

کیا آپ کے ہال میں ہمیشہ سب کچھ بکھرا رہتا ہے؟ تو ہمارے پاس آپ کے لیے ایک آسان حل ہے۔ ہال کی دیوار پر چند ہک لگائیں تا کہ آپ روز مرہ ضرورت کی چیزیں آسانی سے ڈھونڈ سکیں، جیسا کہ بیگ، چابیاں، اسکارف اور کوٹ۔

3۔ اپنے آفس کے سامان کی نمائش کریں

homify Moderne Arbeitszimmer

آفس کے سامان کو الماری میں بند رکھنے کی ضرورت نہیں۔ فائلیں، سامان کے ڈبے اور کتابیں سامنے بھی رکھی جا سکتی ہیں۔ آپ کو بس یہ خیال رکھنا ہے کہ سامان ایک خاص شیلف میں صفائی سے رکھا جائے۔ چیزوں کو رنگوں اور قسم کے اعتبار سے ترتیب دیں تا کہ یہ صاف ستھرا لگے۔

4۔ سامان رکھنے کے لیے منفرد جگہوں کا استعمال کریں

homify Moderne Arbeitszimmer

آپ کے گھر میں ایسی جگہیں بھی ہیں جو انوکھے طور پر سامان رکھنے کے کام آ سکتی ہیں۔ اس تصویر کو دیکھیں، جہاں انٹیریئر معماروں نے آتش دان کے گرد شیلف لگائے ہیں، جہاں آپ کتابیں، فائلیں اور دیگر سامان رکھ سکتے ہیں۔ ایسا انتخاب کرنے سے آپ گھر کی جگہ کو بہتر طور پر استعمال میں لا سکین گے۔

5۔ شیلف لگائیں

گھر میں سامان رکھنے کی فالتو جگہ بنانے کے لیے شیلف بہترین ہیں۔ آپ انہیں گھر میں کہیں بھی لگا سکتے ہیں اور ان میں مختلف چیزیں سمیٹ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ مختلف اقسام اور رنگوں میں بھی آتے ہیں تو آپ ایسا ڈیزائن آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں جو آپ کے گھر کے ساتھ چلے۔

6۔ اپنی تمام چیزوں کے لیے خاص جگہ بنائیں

گھر صاف رکھنے کا ایک طریقہ مختلف جیزوں کے لیے خاص جگہیں بنانا ہے۔ جیسا کہ آپ کے ڈیسک کا گند کم ہو سکتا ہے اگر آپ اپنے پین اور کاغذ رکھنے کے الگ حصے بنا لیں۔ ظاہر ہے کہ آپ یہ کام گھر کے باقی حصوں میں بھی کر سکتے ہیں۔

7۔ ایک جیسی چیزیں ایک ساتھ رکھیں

گھر میں بے ترتیبی سے بچنے کے لیے آپ ایک جیسی چیزیں اکٹھی رکھ سکتے ہیں۔ بہت سے سامان رکھنے کے ڈبے لیں اور ہر ڈبے میں ایک جیسی چیزیں رکھیں۔

​8۔ اپنے کپڑے صفائی سے تہہ کریں

صاف اپارٹمنٹ والے لوگ اپنے کپڑے صفائی سے تہہ کر کے رکھتے ہیں اور وہ ایسا تقریباً ہمیشہ کرتے ہیں۔ بلا شبہ یہ با ترتیب ماحول بنانے کا ایک آسان راستہ ہے۔ یہ انہیں بعد میں تہہ کرنے کا سوچ کر کرسی پر پھینک دینے سے بہتر ہے۔

9۔ تمام درازوں کو موزوں کی درازوں کی طرح برتیں

اگر آپ چیزیں ٹھیک سے رکھیں بو آپ کی موزوں کی دراز ہمیشہ صاف ستھری نظر آئے گی۔ اور گھر کی باقی درازوں کو بھی ایسا ہی نظر آنا چاہیے۔ ایک صاف دراز میں آپ سب کچھ آسانی سے ڈھونڈ سکتے ہیں اور پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔

10۔ الماری میں ایک منطقی مرکز قائم کریں

اپنا سامان آسانی سے ڈھونڈنے کے لیے ہم آپ کو الماری کی منطقی ترتیب کی نصیحت کریں گے۔ اپنے تمام سویٹر، قمیضیں اور پاجامے ایک جگہ رکھیں۔ ہر چیز کو ویسے سجائیں جیسے جیولری کے ڈبے میں جھمکے، بریسلٹ اور انگوٹھیاں اکٹھی رکھی ہوتی ہیں۔ سارے گھر میں ایسا کرنے سے آپ کا چھوٹا چھوٹا سامان گم ہونے کا خدشہ کم ہو جائے گا۔

مزید دیکھیے: گھر کو منظم کیسے رکھا جائے؟ 20 حیرت انگیز تراکیب۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin