کیا آپ چھوٹے باتھ روم کے ساتھ پھنس گئے ہیں؟ تو آپ خوش قسمت ہیں کیوں کہ آپ اپنے باتھ روم کو ان دم بخود کر دینے والی مثالوں کی طرح قابل دید بنا سکتے ہیں۔ آپ کا باتھ روم ڈیزائنر آپ کو یہ بتانے والا پہلا انسان ہو گا کہ چھوٹی جگہ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خوبصورتی، آسائش اور سامان رکھنے کی جگہ سے ہاتھ دھو بیٹھیں، مگر اگر آپ مزید یقین دہانی چاہتے ہیں تو ہم نے آپ کے لیے ۱۲ بے مثال چھوٹے باتھ روم ڈھونڈیں ہیں جنہیں دیکھ کر آپ خواہش کریں گے کہ کاش یہ آپ کے ہوتے۔
ایک نظر ڈالیے اور فخر محسوس کیجیے کہ آپ کے پاس اپنی پسندیدہ مثال کی نقل کرنے کے لیے درست سائز کا کمرہ موجود ہے۔
یہ باتھ روم قدیم اور جدید کا بہترین امتزاج ہے۔
مزے دار، رنگین اور پرکشش، اس باتھ روم میں خوبصورتی یا فعالیت کسی کی کمی نہیں۔
چھوٹی جگہوں کو گہرے رنگوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ دراصل ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک ساتھ اعلی لگتے ہیں۔
اس دلربا کمرے میں چکراتی روشنی حسین ہے اور کونے میں لگی وہ لمبی، ہموار الماری؟
بھلے ہی ایک چھوٹے باتھ روم کو مکمل طور پر سفید رکھنے کا خیال دل کو بھاتا ہو، یہ بے ترتیب دھیمے رنگ الہامی ہیں۔
واہ، ایک چھوٹے باتھ روم کو نکھارنے کا کتنا آسان اور پراثر طریقہ ہے! خوشگوار اور حیرت انگیز۔
اس چھوٹے باتھ روم کو لمبا اور بڑا بنانے کا کتنا بہترین راستہ ہے۔ ہمیں بھی یہ چاہیے!
تنصیب کردہ شیلف اس ننھے منے باتھ روم کو صاف ستھرا رکھتے ہیں اور مکمل سفید سجاوٹ ہمیں ایک بار پھر عام رنگوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی ہے۔
کیا آپ کو لگتا تھا آپ کے باتھ رمو میں باتھ ٹب کے لیے جگہ نہیں؟ شاید جگہ ہو مگر آپ کو صرف ایک منفرد ترتیب کی ضرورت ہو۔
چھوٹے باتھ روم میں شیشےکا استعمال ایک شاندار تجویز ہے کیوں کہ اس سے کمرہ بڑا نظر آتا ہے۔
دیوار میں لگا سامان ایک چھوٹے باتھ روم کو جدید اور خوبصورت بناتا ہے۔
قیمت کو چھوڑیں بس یہ دیکھیں کہ کمرہ کتنا مختلف اور دلچسپ ہے۔
باتھ روم کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیے: آپ کے باتھ روم کے لیے ۱۱ حیرت انگیز تجاویز۔