گھریلو سامان سلیقے سے رکھنے 14 طریقے جن سے آپ پہلے ناواقف تھے

M Usman M Usman
modern von Creazione Interiors, Modern
Loading admin actions …

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود جگہ تنگ محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجوہات کپڑوں کا جمع ہونا، فرنیچر اور دیگر سجاوٹ کا سامان ہے جو جگہ گھیر لیتے ہیں، اور پھر محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے پاس سٹور کی جگہ کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ 

اسی وجہ سے آج اس مضمون میں ان 14 طریقوں کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے جن پر عمل کرکے آپ گھر میں جگہ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے زیادہ سامان رکھ سکتے ہیں۔

ہر چیز کو اس کی جگہ پر رکھنے کے لئے یہ تجاویز دیکھئے۔

1. غسل خانے کی الماری یا دراز کے اندر لگی مقناطیسی پٹی

عام طور پر غسل خانے کا فرنیچر یا دراز بالوں کے کلپ اور اس جیسی دوسری چیزوں سے بھرے رہتے ہیں لیکن جب ڈھونڈنے کی باری آئے تو آسانی سے نہیں ملتے۔ اس کا ایک آسان حل درازوں کے اندر مقناطیسی پٹی ہے، اس سے یہ چیزیں نظروں کے سامنے اور قریب رہتی ہیں۔

2. غسل خانے کی الماری میں ٹوکری رکھنا

homify Moderne Badezimmer

چیزوں کو ایک ترتیب میں رکھنے کے لئے آپ غسل خانے کی کسی الماری میں ڈبےیا ٹوکری کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ استری، بال سیدھے کرنے والا(curling iron) اور ہیئر ڈرائیر اایسی اشیاء ہیں جن کو رکھنے کے لئے عموماً مخصوص جگہ نہیں بنائی جاتی، ان کو ایک جگہ رکھنا بہترین رہے گا۔

3. لٹکتا باورچی خانہ

Casa Evans, A4estudio A4estudio Moderne Küchen

فرائی پین، دیگچوں وغیرہ کو دراز، الماری یا اوون میں رکھنے کے بجائے باورچی خانے میں ایک  ساتھ لٹکا دینے سے آپ کے زیادہ قریب رہتے ہیں۔ اس سے نہ صرف الماری میں جگہ کی بچت ہو گی بلکہ باورچی خانہ بھی خوبصورت نظر آئے گا۔

4. فریزر کو منظم بنائیں

Handmade Bespoke Grey Kitchen Debenvale Moderne Küchen

اگر آپ کا تعلق ایک بڑے خاندان سے ہے تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثراوقات فریزر تنگ اور بے ترتیب محسوس ہوتا ہے۔ اپنے فریج کو ترتیب میں رکھنے کےلئے اس کے اندر سٹور کے خانے ضرور بڑھائیں۔

اور فریزر کو سجانے کے لئے یہ آئیڈیاز دلچسپی سے بھرپور ہیں۔

5. کپڑے دھونے والی مشین کے پاس کپڑے لٹکانے کا بندوبست کریں

کپڑے دھونے والی مشین کے آس پاس جگہ زیادہ تر گندی ہی ہوتی ہے۔ شرٹ اور دوسرے کپڑوں کو لٹکانے کے لئے مشین کے قریب ڈنڈا یا سریا ضرور ہونا چاہیئے اس سے آپ کو استری کرنے میں آسانی رہے گی۔ 

6. استری کے میز کوسامنے نہ رکھیں

Laundry Rooms, Clean Design Clean Design Moderner Flur, Diele & Treppenhaus

استری کے میز کو لپیٹ کر رکھنا گھر میں آپ کے سگھڑ اور شائستہ ہونے کی نشانی ہے۔ آپ اسے دروازے کے پیچھے یا کسی اور مناسب جگہ رکھ سکتے ہیں۔

7. گیراج صاف ستھرا اور خوبصورت ہونا چاہیئے

چھوٹے گیراج کو خوبصورت اور ترتیب میں رکھنا اتنا مسئلہ نہیں ہوتا۔ ایک دو شیلف اور ان پر رکھی چھوٹی چھوٹی مگر صاف ستھری چیزیں آپ کا کام آسان کر دیتی ہیں۔ آپ کچھ آرائشی چیزیں اور پینٹنگ وغیرہ بھی رکھ سکتے ہیں۔

8. سائیکل کو دیوار کر ساتھ لٹکائیں

Resin Floor, Metal Cabinets and Bike Storage Galore in this lovely garage makeover in Cambridge Garageflex Moderne Garagen & Schuppen garage,built-in storage,fitted,storage,garage door,metal,cabinet,cupboard,wall paneling,floor,resin,bike

داخلی دروازہ، ہال یا کوئی اور جگہ ہو سائیکل اہم اور قیمتی جگہ گھیر لیتی ہے۔ تو کیوں نہ اسے دیوار کے ساتھ لٹکا دیں؟ دو چھوٹے سے ہینگر یا فریم کی مدد سے آپ سائیکل کو دیوار کے ساتھ لٹکا سکتے ہیں۔

9. اشیاء کا بہتر استعمال کرنا سیکھیں

Coffee Table, buss buss Moderne Wohnzimmer Couch- und Beistelltische

گھریلو استعمال کی ہر چیز کچھ نہ کچھ رقبہ ضرور گھیرتی ہے۔ ایسے فرنیچر کا انتخاب کریں جو سپورٹ اور سٹور دونوں کام کرے۔ اس فوٹو میں موجود میز اس سلسلے کی زبردست مثال ہے۔ اضافی دراز اور کونے میگزین یا ریموٹ وغیرہ کے لئے بہترین ہیں۔

10. دیوار میں شیلف جو مزید جگہ نہیں گھیرتے

Placards/Dressing sur mesure, Thomas JENNY Thomas JENNY Minimalistische Schlafzimmer Holz Holznachbildung

دیوار میں طاق نما شیلف بنانے سے آپ کافی جگہ بچا سکتے ہیں۔ اس طرح کا بنا بنایا فرنیچر ایسی جگہ کے لئے موزوں ہے۔

11. شییشہ کچھ اور بھی زیادہ

ہم چھپے ہوئے طاق نما شیلفوں کو آشکار کرنے کے لئے اپنے بیڈروم میں شیشے کو اس انداز سے بھی لگا سکتے ہیں۔ جس انداز سے یہ نظر آ رہا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔

12. لکڑی کی پیٹیاں جو سجاوٹ اور سٹور دونوں کام کریں

بیڈروم میں کپڑوں کے لئے اضافی جگہ ضرور ہونی چاہیئے۔ پلنگ کے پاؤں کی جانب بنی لکڑی کی پیٹی نہ صرف کارآمد بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

13. فرش اور دیواریں حیرت انگیز ہیں

کچھ فرش او دیواریں اس انداز سے بنے ہوتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ آپ کا پورے کا پورا گھر سٹور میں بدل سکتا ہے۔

14. کھلا فرش

جی ہاں یہ دیکھ کر تو آپ حیران ہو جائیں گئے: فرش اور دیواریں جو جادو کی طرح کھل کر بے شمار دراز، شیلفوں اور الماریوں میں بدل کر پورے گھر کو سٹورروم میں تبدیل کر دیتے ہیں۔

Benötigen Sie Hilfe mit einem Projekt?
Beschreiben Sie Ihr Projekt und wir finden den richtigen Experten für Sie!

Highlights aus unserem Magazin